تعارف
Google کا مشن دنیا کی معلومات کو منظم کرنا اور اسے عالمی طور پر قابل رسائی اور مفید بنانا ہے۔ مقام کی معلومات اس مشن میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گاڑی چلانے کی ڈائریکشنز سے لے کر یہ یقینی بنانے تک کہ آپ کے تلاش کے نتائج میں آپ کے اطراف کی چیزیں شامل ہیں، اور آپ کو یہ دکھانے تک کہ ایک ریسٹورنٹ عمومی طور پر کب مصروف ہوتا ہے، مقام کی معلومات پورے Google پر آپ کے تجربات کو زیادہ متعلق اور مفید بنا سکتی ہے۔
مقام کی معلومات پروڈکٹ کی کچھ بنیادی فعالیت میں بھی مدد کرتی ہے، جیسے کوئی ویب سائٹ صحیح زبان میں فراہم کرنا یا Google کی سروسز کو محفوظ بنائے رکھنے میں مدد کرنا۔
Google کی رازداری کی پالیسی اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ Google مقام کی معلومات سمیت ڈیٹا کو کیسے استعمال کرتا ہے جب آپ اس کے پروڈکٹس اور سروسز کو استعمال کرتے ہیں۔ یہ صفحہ Google کی استعمال کردہ مقام کی معلومات اور آپ اس کے استعمال کر پانے کے طریقوں کو کیسے کنٹرول کر سکتے ہیں کے متعلق اضافی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔ کچھ ڈیٹا پریکٹسز 18 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے مختلف ہو سکتی ہیں۔ Google کے بچوں کے لیے، Family Link سے نظم کردہ Google اکاؤنٹس اور پروفائلز کے لیے رازداری کے نوٹس اور Google کی نو عمروں سے متعلق رازداری کی گائیڈ میں مزید جانیں۔
Google مقام کی معلومات کا استعمال کیسے کرتا ہے؟
زیر استعمال سروس یا خصوصیت اور لوگوں کے آلے اور اکاؤنٹ کی ترتیبات کی بنیاد پر Google مقام کی معلومات کا استعمال کیسے کرتا ہے۔ یہ ہیں وہ چند اہم طریقے جن سے Google مقام کی معلومات کا استعمال کر سکتا ہے۔
تجربات کو مفید بنانے کیلئے
Google مقام کی معلومات کا استعمال یا اسے محفوظ کر سکتا ہے تاکہ وہ لوگوں کو ان کے Google پروڈکٹس کے ساتھ تعامل کرنے پر کارآمد سروسز فراہم کر سکے جیسے، مقامی طور پر متعلقہ اور تیز تر تلاش کے نتائج، لوگوں کی یومیہ روزانہ سفر کے لیے ٹریفک کی پیشگوئیاں اور ایسی تجاویز فراہم کرنا جو کسی شخص کی صورتحال کو ملحوظ رکھتی ہوں۔ مثال کے طور پر، مووی کے اوقات کی تلاش کرنے والا کوئی شخص ممکنہ طور پر کسی دوسرے شہر میں نہیں بلکہ اپنے پڑوس کے تھیٹرز میں موویز دیکھنا چاہے گا۔ Google Maps میں، مقام کی معلومات نقشے پر لوگوں کی ان کے مقام تلاش کرنے اور وہ مقامات جہاں وہ جانا چاہتے ہیں ان کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کرتی ہے۔
لوگوں کے دورہ کیے گئے مقامات کو یاد رکھنے پر ان کی مدد کرنے کے لیے
لوگ ٹائم لائن کا استعمال کرتے ہوئے ان جگہوں کو یاد رکھنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جہاں وہ اپنے آلات کے ساتھ جاتے ہیں۔ ٹائم لائن استعمال کرنے کے لیے، لوگ مقام کی سرگزشت، Google اکاؤنٹ کی ایک ترتیب ہے جو ان مقامات کا ذاتی نقشہ بناتی ہے جہاں وہ جا چکے ہیں اور جن راستوں پر وہ جا چکے ہیں کو آن کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مقام کی سرگزشت استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کے آلے کے قطعی مقامات ذاتی نقشے پر محفوظ ہوتے ہیں بشمول جب آپ کے پاس Google ایپس کھلی نہ ہوں۔ اس معلومات کو ٹائم لائن میں دیکھا اور حذف کیا جا سکتا ہے۔
چیزوں کو زیادہ تیز تلاش کرنے اور مزید کارآمد نتائج حاصل کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے
مثال کے طور پر، ویب اور ایپ سرگرمی Google اکاؤنٹ کی ایک ایسی ترتیب ہے جو لوگوں کو اپنی سرگرمی کے ڈیٹا اور مقام جیسی متعلقہ معلومات کو محفوظ کرنے کی سہولت دیتی ہے تاکہ Google سروسز میں سائن ان رہنے پر وہ اپنے تجربے کو زیادہ ذاتی نوعیت کا بنا سکیں۔ مثال کے طور پر، تلاش میں ایسے نتائج دکھائی دے سکتے ہیں جو کسی ایسے عام علاقے سے متعلق ہوں جنہیں آپ ماضی میں تلاش کر چکے ہیں۔
زیادہ متعلقہ اشتہارات دکھانے کیلئے
آپ کے مقام کی معلومات آپ کو زیادہ متعلقہ اشتہارات دکھانے میں Google کی مدد کر سکتی ہے۔ جب آپ "میرے نزدیک جوتوں کے اسٹورز" جیسی کوئی چیز تلاش کرتے ہیں تو آپ کو آپ کے قریب موجود جوتوں کے اسٹورز کے اشتہارات دکھانے کیلئے، مقام کی معلومات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یا، مان لیں کہ آپ پالتو جانور کا انشورنس تلاش کر رہے ہیں تو مشتہرین مختلف علاقوں میں مختلف فوائد دکھا سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ اشتہارات دکھانے کیلئے مقام کی معلومات کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔
تجربے کو مزید محفوظ بنانے کے لیے
Google کچھ بنیادی سروسز فراہم کرنے کے لیے آپ کے مقام کے بارے میں معلومات کا استعمال کرتا ہے، جیسے کہ غیر معمولی سرگرمی یا کسی نئے شہر سے سائن ان کا پتہ چلنے پر آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنا۔
کمیونٹی کے گمنام رجحانات، تخمینے اور تحقیق دکھانے کیلئے
Google تحقیق اور کمیونٹی رجحانات دکھانے کے لیے مجموعی گمنام مقام کی معلومات کا بھی استعمال کرتا ہے۔
مقام کی معلومات کے استعمال کے مزید طریقے دیکھنے کیلئے، Google کی رازداری کی پالیسی ملاحظہ کریں۔
میرے Android آلے اور ایپس پر مقام کیسے کام کرتا ہے؟
آپ اپنے آلے کے مقام سے مقامی تلاش کے نتائج، روزانہ سفر کی پیشگوئیاں حاصل کر سکتے ہیں اور قریبی ریسٹورنٹس تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ کے موبائل فونز یا ٹیبلیٹس کیلئے Android آلے کی ترتیبات آپ کو یہ کنٹرول کرنے کی سہولت دیتی ہیں کہ آیا آپ کے آلے پر موجود مقام کی سروسز مقام کا اندازہ لگاتی ہیں اور یہ بھی کہ آیا آپ کے آلے پر موجود مخصوص ایپس اور سروسز اُس آلے کے مقام کا استعمال کرتی ہیں اور وہ یہ استعمال کس طرح کرتی ہیں۔
آپ ایپس کے آلے کے مقام کے استعمال کو کیسے کنٹرول کر سکتے ہیں
آپ اس امر کو کنٹرول کر سکتے ہیں کہ کن ایپس کو آپ کے Android آلے کی ترتیبات میں آلے کے مقام کا استعمال کرنے کی اجازت حاصل ہے۔ ترتیبات میں، آپ کے پاس ایسے کنٹرولز ہوتے ہیں جو آپ کو یہ انتخاب کرنے کی سہولت دیتے ہیں کہ آیا ایپ قطعی یا تخمینی مقام تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ ہم نے ایسے کنٹرولز شامل کئے ہیں جو آپ کو یہ فیصلہ کرنے کی سہولت دیتے ہیں کہ آیا کوئی ایپ کسی بھی وقت آلے کے مقام تک رسائی حاصل کر سکتی ہے، صرف ایپ کے زیر استعمال ہونے پر رسائی حاصل کر سکتی ہے، آیا ایپ کو ہر مرتبہ پوچھنے کی ضرورت پڑتی ہے یا وہ کبھی رسائی حاصل نہیں کر سکتی۔ ان ترتیبات اور کنٹرولز کی دستیابی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کا آلہ Android کے کس ورژن پر چل رہا ہے۔ مزید جانیں۔
آلے کے مقام کے کام کرنے کا طریقہ
آپ کے آلے کی ترتیبات کی بنیاد پر، Android آلات GPS، سینسرز (جیسے، ایکسلیرومیٹر، جائرو سکوپ، مقناطیسیت پیما اور بیرومیٹر)، موبائل نیٹ ورک سگنلز اور Wi-Fi سگنلز سمیت مختلف ان پٹس کا استعمال کر کے مقام کا اندازہ لگاتے ہیں۔ اِن ان پٹس کا استعمال ممکنہ طور پر درست ترین مقام کا اندازہ لگانے کیلئے کیا جا سکتا ہے، جو مطلوبہ اجازتوں کے حامل آلے پر موجود ایپس اور سروسز کو فراہم کیا جاتا ہے۔ اپنے Android آلے کے مقام کی ترتیبات کے بارے میں مزید جانیں۔
موبائل اور Wi-Fi نیٹ ورک کے سگنلز آلے کے مقام کا اندازہ لگانے میں Android کی مدد کر سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے ماحول میں جہاں GPS سگنلز دستیاب یا درست نہیں ہیں۔ اس میں گنجان آبادی والے شہری علاقے یا اِنڈورز شامل ہیں۔ Google مقام کی درستگی (GLA، جسے Google مقام کی سروسز بھی کہا جاتا ہے) ایک ایسی Google سروس ہے جو آلے کے مقام کے تخمینے کو بہتر بنانے کیلئے ان سگنلز کا استعمال کرتی ہے۔
آن ہونے پر یہ زیادہ درست مقام فراہم کرنے کیلئے، GLA ایک ایسے روٹیٹ کرنے والے آلے کے عارضی شناخت کار کا استعمال کرتے ہوئے، جو کسی مخصوص شخص کے ساتھ وابستہ نہیں ہے، وقتاً فوقتاً آپ کے Android آلے کے مقام کی معلومات جمع کرتا ہے، بشمول GPS اور Wi-Fi رسائی پوائنٹس، موبائل نیٹ ورکس اور آلے کے سینسرز سے متعلق معلومات۔ مقام کی درستگی کو بہتر بنانے اور مقام پر مبنی سروسز فراہم کرنے کیلئے، GLA اس معلومات کا استعمال کرتا ہے۔ اس میں Wi-Fi رسائی پوائنٹس اور موبائل نیٹ ورک ٹاورز کے کراؤڈ سورس کردہ نقشوں کی تشکیل کے ذریعے ایسا کرنا شامل ہے۔
آپ اپنے Android آلے کے مقام کی ترتیبات میں کسی بھی وقت GLA کو آف کر سکتے ہیں۔ GLA آف ہونے کے باوجود، آپ کے Android آلے کا مقام کام کرتا رہے گا اور آلے کے مقام کا اندازہ لگانے کیلئے، آلہ صرف GPS اور آلے کے سینسرز پر انحصار کرے گا۔
Google کو میرا مقام کیسے معلوم ہوتا ہے؟
آپ کے زیر استعمال پروڈکٹس اور منتخب کردہ ترتیبات کی بنیاد پر، آپ کی جانب سے استعمال کی جانے والی کچھ سروسز اور پروڈکٹس کو زیادہ مفید بنانے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے، Google مقام کی مختلف اقسام کی معلومات کا استعمال کر سکتا ہے۔
مقام کی یہ معلومات آپ کے IP پتے جیسے ریئل ٹائم سگنلز یا آپ کے آلے، نیز Google سائٹس اور سروسز پر آپ کی محفوظ کردہ سرگرمی سے حاصل ہو سکتی ہے۔ پیش خدمت ہیں وہ بنیادی طریقے جن سے Google آپ کے مقام سے متعلق معلومات حاصل کر سکتا ہے۔
آپ کے IP پتے سے
IP پتہ جسے انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریس بھی کہا جاتا ہے وہ ایک نمبر ہے جسے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کے ذریعے آپ کے کمپیوٹر یا آلے کو تفویض کیا جاتا ہے۔ IP پتوں کا استعمال آپ کے آلات اور ان ویب سائٹس اور سروسز کے درمیان کنکشن قائم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے جنہیں آپ استعمال کرتے ہیں۔
دیگر کئی انٹرنیٹ سروسز کی طرح، Google کچھ بنیادی سروسز فراہم کرنے کیلئے اُس عام علاقے سے متعلق معلومات کا استعمال کر سکتا ہے جس میں آپ ہیں—متعلقہ نتائج فراہم کرنا، جیسے جب کوئی یہ پوچھنے کیلئے تلاش کرے کہ کیا وقت ہوا ہے یا کسی نئے شہر سے سائن ان کرنے جیسی خلاف معمول سرگرمی کا پتا لگا کر آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنا۔
یاد رکھیں: انٹرنیٹ ٹریفک بھیجنے اور وصول کرنے کیلئے، آلات کو ایک IP پتے کی ضرورت پڑتی ہے۔ IP پتے جغرافیائی اندازوں پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ google.com سمیت آپ جو کوئی بھی ایپ، سروس یا ویب سائٹ استعمال کرتے ہیں، وہ آپ کے IP پتے سے آپ کے عام علاقے سے متعلق کچھ معلومات کا اندازہ لگا سکتی اور اس کا استعمال کر سکتی ہے۔
آپ کی محفوظ کردہ سرگرمی سے
اگر آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں اور آپ کی ویب اور ایپ سرگرمی آن ہے تو Google سائٹس، ایپس اور سروسز پر آپ کی سرگرمی کا ڈیٹا آپ کے اکاؤنٹ کی ویب اور ایپ سرگرمی میں محفوظ ہو سکتا ہے۔ کچھ سرگرمی میں اس عام علاقے کے بارے میں معلومات شامل ہو سکتی ہے جہاں آپ Google سروس استعمال کرتے وقت تھے۔ جب آپ کسی عام علاقے کا استعمال کرتے ہوئے کچھ تلاش کرتے ہیں تو آپ کی تلاش میں کم از کم 3 مربع کلومیٹر کا رقبہ استعمال ہوگا یا اس وقت تک پھیلے گا جب تک کہ یہ علاقہ کم از کم 1,000 لوگوں کے مقامات کی نمائندگی نہ کرے۔ اس سے آپ کی رازداری کا تحفظ کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کچھ معاملات میں، ماضی میں آپ کے تلاش کردہ علاقوں کا استعمال آپ کی تلاش کے لیے متعلقہ مقام کا تخمینہ لگانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ لاہور میں چائے کی دکانیں تلاش کرتے ہیں تو Google مستقبل کی تلاشوں میں لاہور کے نتائج دکھا سکتا ہے۔
آپ میری سرگرمی میں اپنی ویب اور ایپ سرگرمی کو دیکھ اور اسے کنٹرول کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان نہیں ہیں تو Google مزید متعلقہ نتائج اور تجاویز فراہم کرنے میں مدد کرنے کیلئے، آپ کے زیر استعمال آلے کی پچھلی تلاشوں کیلئے مقام کی کچھ معلومات کو اسٹور کر سکتا ہے۔ اگر آپ 'تلاش کو حسب ضرورت بنانا' آف کرتے ہیں تو آپ کے مقام کا اندازہ لگانے کیلئے Google تلاش کی پچھلی سرگرمی کا استعمال نہیں کرے گا۔ نجی طور پر تلاش اور براؤز کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔
آپ کے محفوظ کردہ گھر یا دفتر کے پتوں سے
آپ ان مقامات کو اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے اہم ہیں جیسے، آپ کا گھر یا آپ کا دفتر۔ اگر آپ اپنے گھر یا دفتر کے پتوں کو سیٹ کرتے ہیں تو ان کا استعمال چیزوں کو زیادہ آسانی سے کرنے میں آپ کی مدد کے لیے کیا جا سکتا ہے جیسے، ڈائریکشنز حاصل کرنا یا اپنے گھر یا دفتر سے زیادہ قریب کے نتائج تلاش کرنا اور آپ کو مزید مفید اشتہارات دکھانے کے لیے۔
آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں کسی بھی وقت اپنے گھر یا دفتر کے پتوں میں ترمیم کر سکتے یا انہیں حذف کر سکتے ہیں۔
آپ کے آلے سے
Google ایپس آپ کے آلے سے مقام کا استعمال کیسے کرتی ہیں
آلات میں ایسی ترتیبات یا اجازتیں ہوتی ہیں جنہیں آپ اس امر کو کنٹرول کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں کہ آیا ایپس کو آپ کا قطعی مقام دستیاب ہے۔ اس میں تلاش اور Maps جیسی Google ایپس شامل ہیں۔ ڈائریکشنز فراہم کرنے یا قریبی تلاش کے مفید نتائج حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے، اس قسم کا قطعی مقام Google Maps جیسی ایپس میں مفید ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو قطعی مقام کی ترتیبات یا اجازتیں آن ہونے پر مقامی مقامات اور موسم کی معلومات جیسی چیزوں کیلئے تلاش کے مزید متعلقہ نتائج حاصل ہوں گے۔
iOS اور Android دونوں کے پاس ایپ کے مقام کی اجازتوں کی ترتیبات ہیں جنہیں آپ آن یا آف کر سکتے ہیں۔ آپ ایپس کو مقام پر مبنی خصوصیات اور سروسز فراہم کرنے کے لیے اپنا مقام استعمال کرنے دے سکتے ہیں۔ ذہن میں رکھیں، بعض اوقات ایپس کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ آپ کے قطعی مقام کو عارضی طور پر اسٹور کریں تاکہ وہ آپ کو فوری طور پر مددگار نتائج دے سکیں یا مقام کو اپ ڈیٹ کرتے رہنے کی ضرورت سے گریز کر کے بیٹری کی بچت کر سکیں۔
کچھ ایپس کو پس منظر میں آپ کے آلے کے مقام تک رسائی درکار ہے جیسے، میرا آلہ ڈھونڈیں یا اگر آپ مخصوص خصوصیات کا استعمال کرنا چاہتے ہیں جیسے، مقام کا اشتراک۔
آپ کے Android آلے پر مقام کیسے کام کرتا ہے، اس کے بارے میں مزید معلومات کیلئے یہاں دیکھیں۔
میرے Google اکاؤنٹ میں مقام کی سرگزشت اور ویب اور ایپ سرگرمی کو کیسے محفوظ کیا جاتا ہے؟
آنے والے مہینوں اور 2024 میں، مقام کی سرگزشت کی ترتیب تبدیل ہو جائے گی۔ مقام کی سرگزشت کے موجودہ صارفین کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ کس وقت یہ تبدیلی ان کے اکاؤنٹ کو متاثر کرتی ہے اور اطلاع ملنے کے بعد انہیں اپنے اکاؤنٹ اور ایپ کی ترتیبات میں ٹائم لائن کا نام دکھائی دینا شروع ہو جائے گا۔ پہلے سے ٹائم لائن کا استعمال کرنے والوں کے لیے، بشمول وہ صارفین جنہوں نے ٹائم لائن کو براہ راست آن کیا ہے، مقام کی سرگزشت میں مقام کے ڈیٹا کے بارے میں اس صفحہ میں فراہم کردہ معلومات کا اطلاق ان کے ٹائم لائن کے استعمال پر ہوتا ہے۔ مزید جانیں۔
مقام کی سرگزشت اور ویب اور ایپ سرگرمی
مقام کی سرگزشت اور ویب اور ایپ سرگرمی Google اکاؤنٹ کی ایسی ترتیبات ہیں جو مقام کا استعمال کرتی ہیں۔ پیش خدمت ہے ان میں سے ہر ایک کا مجموعی جائزہ۔ یاد رکھیں کہ دیگر خصوصیات یا پروڈکٹس بھی مقام کی معلومات جمع یا اسٹور کر سکتے ہیں۔
مقام کی سرگزشت
اگر آپ مقام کی سرگزشت آن کرتے ہیں تو اس سے ٹائم لائن تخلیق ہوگی، ایک ذاتی نقشہ جو آپ کو وہ مقامات یاد رکھنے میں مدد کرتا ہے جن کا آپ دورہ کر چکے ہیں اور وہ راستے اور دورے جو آپ نے کیے ہیں۔
مقام کی سرگزشت بطور ڈیفالٹ آف ہے۔ آپ کے مقام کی سرگزشت آن کرنے پر، آپ کے آلے کے قطعی مقام کو ہر اس اہل موبائل آلے کیلئے باقاعدگی سے محفوظ کیا جاتا ہے جس پر مقام کی اطلاع دہندگی کی ترتیب آن ہے۔ آلے کے ان مقامات کا استعمال آپ کی ٹائم لائن تشکیل دینے کیلئے کیا جاتا ہے۔ ایسا اس وقت بھی ہوتا ہے جب Google ایپس کا استعمال نہ کیا جا رہا ہو۔
Google کے تجربات کو ہر کسی کی خاطر زیادہ مفید بنانے کیلئے، مقام کی سرگزشت کا مندرجہ ذیل کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے
- مقام کی گمنام کردہ معلومات کی بنیاد پر، مقبول اوقات اور ماحولیاتی بصیرتوں جیسی معلومات دکھانا
- دھوکہ دہی اور بیجا استعمال کا پتا لگانا اور روکنا
- اشتہاراتی پروڈکٹس سمیت Google سروسز کو بہتر بنائیں اور انہیں ڈویلپ کریں
مقام کی سرگزشت اس امکان کا تخمینہ لگانے میں کاروباروں کی مدد بھی کر سکتی ہے کہ لوگ اشتہار کی وجہ سے ان کے اسٹورز کا دورہ کرتے ہیں۔
آپ کسی بھی وقت اپنی ٹائم لائن میں محفوظ کردہ چیزوں کا جائزہ، ان میں ترمیم اور انہیں حذف کر سکتے ہیں۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا آپ مقام کی سرگزشت آن کیے ہیں، اپنے سرگرمی کنٹرولز ملاحظہ کریں۔ وہاں، آپ مقام کی سرگزشت کی ترتیب کو کنٹرول کر سکیں گے اور یہ کنٹرول کر سکیں گے کہ کون سے آلات Google کے ساتھ اپنے مقام کا اشتراک کر رہے ہیں۔
یہ امر مختلف ہوتا ہے کہ مقام کی سرگزشت کی ترتیب کے حصے کے طور پر آپ کے قطعی مقام کو کتنی مرتبہ جمع کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ Google Maps میں نیویگیشن کا استعمال کر رہے ہیں تو اسے فی منٹ کئی مرتبہ جمع کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ اپنے فون کا فعال طور پر استعمال نہیں کر رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ ایسا ہر کچھ گھنٹے بعد ایک مرتبہ ہو۔
مقام کی سرگزشت کا ڈیٹا کتنی دیر تک محفوظ ہوتا ہے اس کا انحصار آپ کی ترتیبات پر ہوتا ہے—آپ اس ڈیٹا کے 3، 18 یا 36 ماہ پرانا ہونے کے بعد خودکار طور پر حذف کرنے یا آپ کے ڈیٹا کو حذف کرنے تک محفوظ رکھنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
یاد رکھیں
مقام کی سرگزشت آف کرنے پر
- Google آپ کے محفوظ کردہ کسی بھی سابقہ مقام کی سرگزشت ڈیٹا کو اسٹور کرتا رہے گا جب تک کہ آپ اسے حذف نہیں کر دیتے ہیں یا اسے اس مدت کے بعد حذف کر دیا جائے گا جسے آپ نے خودکار حذف کرنے کی ترتیبات کے حصے کے طور پر منتخب کیا ہے۔
- مقام کی سرگزشت کو آف کرنے سے اس بات پر اثر نہیں پڑتا ہے کہ ویب اور ایپ سرگرمی یا دیگر Google پروڈکٹس کے ذریعے، جیسے کہ آپ کے IP پتے کی بنیاد پر مقام کی معلومات کو کیسے محفوظ یا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس اب بھی دوسری ترتیبات ہوں جو مقام کی معلومات کو محفوظ کرتی ہیں۔
یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا آپ مقام کی سرگزشت آن کیے ہیں، اپنے سرگرمی کنٹرولز ملاحظہ کریں۔ مزید جانیں۔
ویب اور ایپ سرگرمی
ویب اور ایپ سرگرمی کا ڈیٹا Maps، تلاش اور دیگر Google سروسز میں آپ کے تجربے کو مزید ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ آپ کے اشتہارات کی ترتیبات کی بنیاد پر آپ کو مزید متعلقہ اشتہارات دکھانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ویب اور ایپ سرگرمی آپ کے آلات پر کام کرے گی جہاں بھی آپ اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں۔
ویب اور ایپ سرگرمی آن ہونے پر، Google آپ کے اکاؤنٹ کی ویب اور ایپ سرگرمی میں Google سروسز پر جو چیزیں آپ کرتے ہیں ان سے متعلق ڈیٹا کو محفوظ کرے گا۔ اس میں منسلک معلومات شامل ہے جیسے، عام علاقہ جہاں آپ Google سروس کا استعمال کیے ہیں۔
مثال کے طور پر، اگر آپ موسم کی معلومات تلاش کرتے ہیں اور آپ کو اپنے آلے سے بھیجے گئے کسی مقام کے نتائج حاصل ہوتے ہیں تو اس سرگرمی کو آپ کی ویب اور ایپ سرگرمی میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس میں وہ عام علاقہ شامل ہے جہاں آپ کے تلاش کے دوران آپ کا آلہ موجود تھا۔ آپ کے آلے کے بھیجے گئے قطعی مقام کو اسٹور نہیں کیا جاتا، صرف مقام کے عام علاقے کو اسٹور کیا جاتا ہے۔ محفوظ کردہ مقام IP پتے یا آپ کے آلے سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور مستقبل کی تلاش میں ایک زیادہ متعلق مقام کا تعین کرنے میں Google کی مدد کرنے کیلئے اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ محفوظ کردہ مقام 30 دن کے بعد آپ کی ویب اور ایپ سرگرمی سے خودکار طور پر حذف ہو جاتا ہے۔
ویب اور ایپ سرگرمی کا ڈیٹا آپ سے متعلق عام علاقوں کو سمجھنے میں اور آپ کے تلاش جیسی چیزیں کرنے پر ان علاقوں کے نتائج شامل کرنے میں Google کی مدد کرتا ہے۔
آپ اپنی ویب اور ایپ سرگرمی کے ساتھ محفوظ کردہ مقام اور دیگر معلومات کا جائزہ لے سکتے اور اسے حذف کر سکتے ہیں یا اپنے سرگرمی کنٹرولز پر جا کر اسے آف کر سکتے ہیں۔ ویب اور ایپ سرگرمی کو آف کرنے سے، آپ کی مستقبل کی سرگرمی کا ڈیٹا محفوظ ہونا بند ہو جائے گا۔
یاد رکھیں
جب آپ ویب اور ایپ سرگرمی آف کرتے ہیں
- ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس اب بھی محفوظ کردہ سرگرمی ہو جس کا استعمال آپ کے اسے حذف کرنے تک کیا جا سکتا ہے۔ آپ اسے کسی بھی وقت حذف کر سکتے ہیں۔ آپ کی محفوظ کردہ مقام کی معلومات اب بھی 30 دن کے بعد خودکار طور پر حذف ہو جاتی ہے۔
- ویب اور ایپ سرگرمی کو آف کرنے سے اس بات پر اثر نہیں پڑتا ہے کہ مقام کی معلومات کو دیگر ترتیبات جیسے مقام کی سرگزشت کے ذریعے کیسے محفوظ اور استعمال کیا جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس اب بھی دیگر ترتیبات، بشمول IP پتے کے حصے کے طور محفوظ کردہ مقام کی معلومات کی دیگر اقسام ہیں۔
یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا آپ ویب اور ایپ سرگرمی کو آن کیے ہیں، اپنے سرگرمی کنٹرولز ملاحظہ کریں۔ مزید جانیں
Google مقام کی فرضی یا گمنام معلومات کا استعمال کیسے کرتا ہے؟
لوگوں کی رازداری کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کیلئے، Google مقام کی گمنام کردہ اور فرضی معلومات کا استعمال کرتا ہے۔ گمنام کردہ معلومات کو عام طور پر کسی فرد کے ساتھ وابستہ نہیں کیا جا سکتا۔ فرضی معلومات ذاتی طور پر زیادہ قابل شناخت معلومات، جیسے کسی شخص کے اکاؤنٹ، نام یا ای میل پتے کے مقابلے کسی منفرد شناخت کار، جیسے نمبرز کے ایک سلسلے کے ساتھ منسلک ہو سکتی ہے۔ تشہیر یا رجحانات جیسے مقاصد کیلئے، Google اپنے پروڈکٹس اور سروسز میں مقام کی گمنام کردہ اور فرضی معلومات کا استعمال کر سکتا ہے۔
ہو سکتا ہے کہ صارفین مقام کی معلومات سے منسلک مخصوص فرضی شناخت کاروں کو ری سیٹ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، لوگ اپنے Android آلات پر تشہیری IDs کو ری سیٹ کر کے مخصوص فرضی شناخت کاروں کو ری سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، Google صارف کی رازداری کو بہتر کرنے کے لیے مخصوص فرضی شناخت کاروں کو خودکار طور پر ری سیٹ کرتا ہے، بشمول GLA کے لیے، آلے کی وہ ترتیب جسے صارفین اپنے آلات پر مقام پر مبنی سروس اور درستگی کو بہتر بنانے کے لیے کنٹرول کر سکتے ہیں۔
علیحدہ طور پر، Google مقام کی گمنام کردہ معلومات کا استعمال کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، لوگ Google Maps میں ریسٹورنٹ یا پارک جیسے مقامات پر تھپتھپا سکتے ہیں اور علاقے میں ان مقامات کے رجحانات دیکھ سکتے ہیں۔ مقبول اوقات جیسے رجحانات تشکیل دینے کیلئے استعمال کردہ مقام کی معلومات کو کسی فرد کی شناخت کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اگر Google کے پاس مصروفیت کی درست اور گمنام معلومات فراہم کرنے کیلئے خاطر خواہ معلومات نہیں ہے تو یہ Google پر دکھائی نہیں دیتی ہے۔
Google سائن آؤٹ ہونے والے صارفین کو اپنے براؤزر یا آلے سے منسلک معلومات کا نظم کرنے کے دیگر طریقے بھی پیش کرتا ہے، بشمول تلاش کی حسب ضرورت بنانے کی ترتیب، YouTube کی ترتیبات اور اشتہارات کی ترتیبات۔ مزید جانیں
Google کی رازداری کی پالیسی میں Google کے مقام کی معلومات کے استعمال کے بارے میں مزید جانیں۔ Google جمع شدہ ڈیٹا کو کیسے برقرار رکھتا ہے اور Google ڈیٹا کو کیسے گمنام بناتا ہے کے بارے میں مزید جانیں۔
Google کی جانب سے مقام کی معلومات کو کتنے عرصے تک برقرار رکھا جاتا ہے؟
Google کی رازداری کی پالیسی صارف کے ڈیٹا کے لیے ہمارے برقراریت کے طرز عمل کی وضاحت کرتی ہے، بشمول مقام کی معلومات جو Google جمع کرتا ہے۔ مقام کی معلومات مختلف وقفوں کے لیے جمع کی جاتی ہے، جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ یہ کیا ہے، اسے کیسے استعمال کیا جاتا ہے، اور لوگ اپنی ترتیبات کو کس طرح کنفیگر کرتے ہیں۔
جب تک آپ مقام کی کچھ معلومات کو حذف نہ کر دیں، تب تک اسے آپ کے Google اکاؤنٹ کی مدد سے محفوظ کیا جاتا ہے
- ڈیٹا کی برقراریت اور حذف کے اختیارات کو کنٹرول کرنا: مقام کی سرگزشت اور ویب اور ایپ سرگرمی دوںوں میں خودکار طور پر حذف کرنے کے اختیارات ہیں جن کے ذریعے 3، 18، یا 36 ماہ بعد آپ کا ڈیٹا خودکار طور پر حذف ہو جاتا ہے۔ آپ ٹائم لائن اور میری سرگرمی ملاحظہ کر کے بھی یہ ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں اور اپنی ترجیح کے مطابق مخصوص سرگرمی یا کثیر تعداد میں ڈیٹا کو حذف کر سکتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت ان ترتیبات میں ترمیم یا اپنا خودکار طور پر حذف کرنے کا اختیار تبدیل کر سکتے ہیں۔
- مقام کی معلومات کو محفوظ کرنا: Google پروڈکٹ یا سروس کی بنیاد پر، مقام کی معلومات کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ تصاویر میں مقامات کو ٹیگ کر سکتے ہیں یا Maps میں گھر یا دفتر کا پتہ شامل کر سکتے ہیں۔ آپ مقام کی اس معلومات کو حذف کر سکتے ہیں۔
جب آپ ڈیٹا کو حذف کرتے ہیں تو Google اسے آپ کے اکاؤنٹ سے محفوظ طریقے سے اور مکمل طور پر ہٹانے کی پالیسی پر عمل کرتا ہے تاکہ ڈیٹا کی بازیافت اب مزید ممکن نہ رہے۔ پہلے، آپ جس سرگرمی کو حذف کرتے ہیں اسے منظر سے ہٹا دیا جاتا ہے اور اسے آپ کے Google تجربے کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے اب مزید استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد، Google ایک ایسا پروسیس شروع کرتا ہے جو Google اسٹوریج سسٹمز سے ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے اور مکمل طور پر حذف کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ Google جمع شدہ ڈیٹا کو کیسے برقرار رکھتا ہے اس کے بارے میں مزید جانیں۔
ایسی معلومات جس کی میعاد ایک مخصوص مدت کے بعد ختم ہو جاتی ہے
مقام کی دیگر معلومات کیلئے، جیسا کہ Google ڈیٹا کو کیسے برقرار رکھتا ہے میں بیان کیا گیا ہے، کچھ ایسے اوقات ہوتے ہیں جب ڈیٹا کو دستی طور پر حذف کئے جانے کے بجائے، Google اس ڈیٹا کو حذف کئے جانے سے پہلے اسے ایک طے شدہ وقت کیلئے اسٹور کر لیتا ہے۔ اس کے محفوظ طریقے سے اور مکمل طور پر حذف کرنے میں لگنے والا کل وقت ڈیٹا کی قسم پر مبنی ہوتا ہے، مثال کے طور پر:
- Google سرور کے لاگز میں 9 ماہ بعد IP پتے اور 18 ماہ بعد کوکی کی معلومات کے حصے کو ہٹا کر تشہیر کے ڈیٹا کو گمنام کرتا ہے۔
- Google 30 دنوں کے بعد آپ کی ویب اور ایپ سرگرمی سے IP پر مبنی مقام اور آلے کا مقام حذف کر دیتا ہے۔
محدود مقاصد کے لئے طویل مدتوں کے لئے معلومات برقرار رکھی جاتی ہے
جیسا کہ Google کی رازداری کی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے، "ہم کچھ ڈیٹا کو جائز کاروباری یا قانونی مقاصد کیلئے ضروری ہونے پر لمبے عرصے کیلئے برقرار رکھتے ہیں، جیسے سیکیورٹی، دھوکہ دہی اور بیجا استعمال کی روک تھام یا مالی ریکارڈ محفوظ رکھنا"۔ ہمارے برقراریت کے طرز عمل کے بارے میں مزید جانیں
اشتہارات کیلئے مقام کی معلومات کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟
آپ کو مزید متعلقہ اشتہارات دکھانے میں مدد کرنے کیلئے
آپ کو دکھائی دینے والے اشتہارات آپ کے مقام کی معلومات پر مبنی ہو سکتے ہیں۔ عام طور پر، Google پر دکھائی دینے والے اشتہارات مقام کی معلومات کی انہی اقسام کا استعمال کرتے ہیں جنہیں وہ پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں جہاں وہ دکھائی دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کی ترتیبات کی بنیاد پر، تلاش اور Google کی دیگر سطحوں پر دکھائی دینے والے اشتہارات آپ کے آلے، آپ کے IP پتے، پچھلی سرگرمی یا آپ کے Google اکاؤنٹ کے آپ کے گھر اور دفتر کے پتوں پر مبنی ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، میٹا ڈیٹا (مثلاً، براؤزر ٹائم زون، ڈومین، صفحہ کا مواد، براؤزر کی قسم، صفحہ کی زبان) کا استعمال آپ کے ملک یا کسی ایسے عمومی علاقے کا اندازہ لگانے کیلئے کیا جا سکتا ہے جس میں آپ کی دلچسپی ہے۔ ہم مقام کے سگنلز کے علاوہ اس میٹا ڈیٹا پر انحصار کر سکتے ہیں جو ہمیں آپ کے IP پتہ، VPN، پراکسی سروس یا نیٹ ورک کی دیگر معلومات سے حاصل ہوتا ہے۔
مقام کی معلومات کا استعمال آپ کو نظر آنے والے اشتہارات کو آپ جس علاقے میں ہیں اس سے مزید متعلقہ بنانے میں مدد کرتا ہے، یا اس علاقے سے مزید متعلقہ جو آپ کے متعلقہ ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے آلے کی مقام کی ترتیب آن ہے اور آپ Google پر اپنے قریب کے ریسٹورنٹس تلاش کرتے ہیں تو آپ کے موجودہ آلے کا مقام آپ کو آپ کے قریب کے ریسٹورنٹس کے اشتہارات دکھانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ Google پر اشتہارات کے حصے کے طور پر آپ کے مقام کا استعمال آپ کو قریبی کاروباروں کے فاصلے دکھانے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔
آپ کو زیادہ مفید اشتہارات دکھانے کیلئے، Google آپ کی ماضی کی براؤزنگ یا ایپ کی سرگرمی (جیسے، آپ کی تلاشیں، ویب سائٹ ملاحظات یا YouTube پر آپ کی دیکھی گئی ویڈیوز) اور ویب اور ایپ سرگرمی کی ترتیب کے حصے کے طور پر محفوظ کردہ عام علاقوں کا استعمال بھی کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ Google پر یہ تلاش کرتے ہیں کہ اطراف میں دودھ کہاں سے خریدیں تو آپ کو ایسے عام علاقے میں موجود کریانہ اسٹورز کے اشتہارات دکھائی دے سکتے ہیں جہاں آپ اپنی بس یا ٹرین کا انتظار کرتے ہوئے اکثر Google تلاش براؤز کرتے ہیں۔
مشتہرین صرف عام علاقوں، جیسے ممالک، شہروں یا اپنے کاروبار کے ارد گرد کے علاقوں کے اشتہارات کا ہدف بنا سکتے ہیں۔
ہمارے ڈسپلے نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات کے لیے، مرکز امداد ملاحظہ کریں۔
کارکردگی کی پیمائش میں مشتہرین کی مدد کرنے کیلئے
Google اینالیٹکس اور پیمائش کے لیے مقام کی معلومات کا استعمال بھی کر سکتا ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ Google سروسز کیسے استعمال کی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نے مقام کی سرگزشت کو آن کرنے کا انتخاب کیا ہے تو Google اس ڈیٹا کا استعمال مشتہرین کو اس بات کا تخمینہ لگانے میں مدد کرنے کے لیے کرتا ہے کہ آیا لوگ ممکنہ طور پر آن لائن اشتہارات کی وجہ سے ان کے اسٹورز ملاحظہ کر رہے ہیں۔ ذاتی معلومات نہیں بلکہ صرف گمنام تخمینوں کا اشتراک مشتہرین کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے، Google آپ کے آن لائن سرگرمی کا ڈیٹا، جیسے کہ اشتہار کے کلکس، کو مشتہرین کے اسٹورز سے متعلق مقام کی سرگزشت کے ڈیٹا سے منسلک کرتا ہے۔ آپ کی مقام کی سرگزشت کا اشتراک مشتہرین کے ساتھ نہیں کیا جاتا ہے۔
Google کے پروڈکٹس اور سروسز کو بہتر بنانے کیلئے
Google اپنے اشتہاراتی پروڈکٹس کو بہتر بنانے کے لیے مقام کی معلومات کا بھی استعمال کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کے اشتہارات کے ساتھ تعامل کا ڈیٹا، بشمول متعلقہ سرگرمی کا عمومی علاقہ، جو آپ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہوتا ہے، ہو سکتا ہے کہ اسے مشین لرننگ ماڈلز میں جمع اور استعمال کیا جاتا ہو جو اسمارٹ بِڈنگ ٹولز کو بہتر بناتے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ کا ڈیٹا مشتہرین کے ساتھ اشتراک نہیں کیا جاتا ہے۔
میں اشتہارات دکھانے کیلئے اپنے مقام کی معلومات کے استعمال کے طریقے کو کیسے کنٹرول کر سکتا ہوں؟
اشتہارات کیلئے میرا مرکز میں وہ علاقے جہاں آپ Google کنٹرول استعمال کر چکے ہیں تک رسائی حاصل کر کے، آپ یہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آپ کے عام علاقے جہاں آپ ماضی میں Google سائٹس اور ایپس استعمال کر چکے ہیں ان کا استعمال آپ کو دکھائی دینے والے اشتہارات کو متاثر کرنے کے لیے کس طرح کیا جا سکتا ہے۔
ایسے علاقے آن ہونے پر جہاں آپ نے Google کا استعمال کیا ہے
جب اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانا اور وہ علاقے جہاں آپ Google کا استعمال کر چکے ہیں آن ہوں تو Google ان عام علاقوں سے متعلق آپ کی ویب اور ایپ سرگرمی کے ساتھ محفوظ کردہ ڈیٹا کو استعمال کرے گا جہاں آپ نے اپنے اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے Google سائٹس اور ایپس کا استعمال کیا ہے۔
ایسے علاقے آف ہونے پر جہاں آپ نے Google کا استعمال کیا ہے
جب اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانا اور وہ علاقے جہاں آپ Google کا استعمال کر چکے ہیں آف ہوں تو Google ان عام علاقوں سے متعلق آپ کی ویب اور ایپ سرگرمی کے ساتھ محفوظ کردہ ڈیٹا کو استعمال نہیں کرتا جہاں آپ نے اپنے اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانے کیلئے Google سائٹس اور ایپس کا استعمال کیا ہے۔ وہ علاقے جہاں آپ Google کا استعمال کر چکے ہیں کے آف ہونے کے باوجود، آپ کو اپنے موجودہ مقام اور ان مقامات کی بنیاد پر اشتہارات دکھائی دے سکتے ہیں جنہیں آپ نے اپنے Google اکاؤنٹ میں اپنے گھر اور دفتر کے طور پر سیٹ کیا ہے۔
اس کے علاوہ، اگر آپ سائن آؤٹ ہیں، تب بھی Google آپ کے آلے اور ایپ کی ترتیبات کی بنیاد پر آپ کو اشتہارات دکھانے کیلئے آپ کے IP پتے یا آپ کے آلے سے آپ کے موجودہ مقام کا استعمال کر سکتا ہے۔
سائن آؤٹ رہنے پر ذاتی نوعیت کے اشتہارات کو آن اور آف کرنے کے طریقے سے متعلق اضافی معلومات کیلئے، یہاں دیکھیں۔