Google پر آپ کی رازداری

یہاں آپ رازداری کے بارے میں ہم سے پوچھے جانے والے کچھ سرفہرست سوالات کے جوابات تلاش کر سکتے ہیں، جیسے ڈیٹا کیا ہے؟ نیز اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں تو رازداری کی پالیسی پر ایک نظر ڈالیں۔

آپ کا مقام

موضوع پر جائیں

Google پر اشتراک کیا جا رہا ہے

موضوع پر جائیں

ڈیٹا اور ذاتی نوعیت سازی

موضوع پر جائیں

یہ سب آپ کے زیر کنٹرول ہے

موضوع پر جائیں

آپ کا مقام

کیا Google میرا مقام جانتا ہے؟

آپ جب بھی انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں، تب ایپس اور سائٹس اس بات کا اندازہ لگا سکتی ہیں کہ آپ تقریباً کہاں ہیں اور یہی بات Google پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ آپ کے آلے کی ترتیبات کی بنیاد پر Google آپ کا قطعی مقام بھی جان سکتا ہے۔ (دیکھیں میرا مقام کتنا درست ہے؟)

جب آپ Google پر تلاش، Maps یا Google اسسٹنٹ جیسی ایپس کی مدد سے تلاش کرتے ہیں تو آپ کو زیادہ مفید نتائج فراہم کرنے کیلئے آپ کا موجودہ مقام استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ریسٹورنٹس تلاش کرتے ہیں تو ممکنہ طور پر ریسٹورنٹس کیلئے سب سے زیادہ مفید نتائج اس جگہ سے قریب کے ہوتے ہیں جہاں آپ موجود ہیں۔

دیکھیں آپ کیسے اپنے مقام کا نظم کر سکتے ہیں

میں مقام کو کیسے آن اور آف کر سکتا ہوں؟

جب آپ Google پر تلاش کریں گے تو Google ہمیشہ اس عمومی علاقے کا اندازہ لگائے گا جس سے آپ تلاش کر رہے ہیں۔ Google، کسی بھی ایپ یا ویب سائٹ کی طرح جسے آپ استعمال کرتے ہیں جو انٹرنیٹ سے منسلک ہوتی ہے، آپ کے آلے کے IP پتہ کی بنیاد پر آپ کے مقام کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ مزید کے لیے، دیکھیں Google کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ میں کہاں ہوں؟۔

یہ منتخب کرنے کے لیے کہ آیا Google استعمال کرتے وقت اپنا قطعی مقام بھیجنا ہے، آپ انفرادی ایپس، سائٹس اور اپنے آلے کے لیے مقام کی اجازتیں آن یا آف کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے گھر اور دفتر کے پتے سیٹ کرتے ہیں اور Google کو لگتا ہے کہ آپ گھر یا دفتر میں ہیں تو آپ کی تلاش کیلئے صحیح پتہ استعمال کیا جائے گا۔

میرا مقام کتنا درست ہے

آپ کا عام علاقہ

جب آپ Google پر تلاش کریں گے تو Google ہمیشہ اس عمومی علاقے کا اندازہ لگائے گا جس سے آپ تلاش کر رہے ہیں۔ اس طرح Google آپ کو متعلقہ نتائج دے سکتا ہے اور غیر معمولی سرگرمی کا پتہ لگا کر آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھ سکتا ہے، جیسے نئے شہر سے سائن ان کرنا۔

ایک عام علاقہ 3 مربع کلومیٹر سے بڑا ہوتا ہے اور اس میں کم از کم 1,000 صارفین ہوتے ہیں تاکہ آپ کی تلاش کا عام علاقہ آپ کی رازداری کے تحفظ میں مدد کی خاطر آپ کی شناخت نہ کرے۔

آپ کا قطعی مقام

اگر آپ اپنی اجازت دیتے ہیں تو Google آپ کا قطعی مقام استعمال کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، Google کو آپ کے قطعی مقام کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ میرے قریب آئس کریم یا کسی اسٹور کی طرف موڈ در موڈ چلنے کی ڈائریکشنز جیسی تلاشوں کے انتہائی متعلقہ نتائج فراہم کر سکے۔

قطعی مقام کا مطلب ہے بالکل وہی جگہ جہاں آپ موجود ہیں جیسے کوئی مخصوص پتہ۔

Google کو میرا مقام کیسے معلوم ہوتا ہے؟

آپ کا مقام مختلف ذرائع سے آتا ہے جن ذرائع کا استعمال اس بات کا اندازہ لگانے کیلئے کہ آپ کہاں ہیں ایک ساتھ کیا جاتا ہے۔

آپ کے آلے کا IP پتہ

IP پتے تقریباً جغرافیہ پر مبنی ہوتے ہیں فون نمبر کے ایریا کوڈز کی طرح۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جو بھی ایپ یا ویب سائٹ استعمال کرتے ہیں، بشمول google.com، وہ آپ کے IP پتہ کی وجہ سے عام علاقے کا اندازہ لگا سکتی ہیں۔ آپ کا انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر آپ کے آلے کو آپ کے آلے کا IP پتہ تفویض کرتا ہے اور یہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کیلئے درکار ہوتا ہے۔

آپ کے آلے کا مقام

اگر آپ کسی Google ایپ یا سائٹ کو اپنے آلے کا مقام استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو اس بات کو سمجھنے میں مدد کیلئے کہ آپ کہاں ہیں اس معلومات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تقریباً تمام آلات میں آپریٹنگ سسٹم میں ایک مقام کی ترتیب موجود ہوتی ہے، عام طور پر یہ ترتیبات میں۔

Google پر آپ کی سرگرمی

آپ کی سابقہ Google تلاشوں کی بنیاد پر Google آپ کے عمومی علاقے کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اکثر ممبئی میں پیزا تلاش کرتے ہیں تو ممکنہ طور پر آپ ممبئی میں نتائج دیکھنا چاہتے ہیں۔

آپ کے لیبل کردہ مقامات

اگر آپ اپنے گھر یا دفتر کا پتہ سیٹ کرتے ہیں تو Google اس بات کا اندازہ لگانے کیلئے انہیں استعمال کر سکتا ہے کہ آپ کہاں ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اپنے گھر کا پتہ، IP پتہ، گزشتہ سرگرمی سیٹ کرتے ہیں یا مقام کی معلومات کے دیگر ذرائع یہ بتاتے ہوں کہ آپ گھر کے قریب ہو سکتے ہیں تو اس صورت میں ہم آپ کہاں ہیں کے اندازے کے طور پر آپ کے گھر کے مقام کا استعمال کرتے ہیں۔

میرا مقام کون دیکھ سکتا ہے؟

یہ آپ پر منحصر ہے۔ اگر آپ 'Google مقام کا اشتراک' کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنے ریئل ٹائم مقام کا دوستوں اور فیملی کے ساتھ سبھی Google ایپس اور سائٹس پر اشتراک کر سکتے ہیں۔

چیک کریں کہ کیا آپ اپنے مقام کا اشتراک کر رہے ہیں

مقام کا اشتراک بطور ڈیفالٹ آف ہے۔ اگر آپ اپنے ریئل ٹائم مقام کا اشتراک کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو منتخب کرنے اور اس بات کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کس کے ساتھ اور کتنی دیر تک اشتراک کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنے مقام کا اشتراک روک سکتے ہیں۔

دوسروں کے ساتھ اپنے ریئل ٹائم مقام کا اشتراک دیکھیں

ڈیٹا اور ذاتی نوعیت سازی

میرے بارے میں Google کیا ڈیٹا جمع کرتا ہے؟

جب آپ Google ایپس اور سائٹس استعمال کرتے ہیں تو ہمیں جن معلومات کی ضرورت ہوتی ہے ہم انہیں اکٹھا کرتے ہیں تاکہ انہیں آپ کو فراہم کر سکیں، انہیں آپ کیلئے مزید مفید بنا سکیں اور دیگر وجوہات ہیں جو کہ Google ڈیٹا کیوں جمع کرتا ہے؟ میں بیان کی گئی ہیں۔

اپنی ترتیبات کے ساتھ، آپ ہمارے جمع کردہ ڈیٹا اور اس ڈیٹا کے استعمال کے طریقے کو محدود کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نہیں چاہتے کہ ہم آپ کی YouTube کی سرگزشت کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کریں تو آپ YouTube کی سرگزشت کو آف کر سکتے ہیں۔ دیکھیں میں کیسے فیصلہ کر سکتا ہوں کہ Google کیا محفوظ کرتا ہے؟

ڈیٹا کیا ہے؟

آپ کی ذاتی معلومات میں وہ چیزیں شامل ہیں جو آپ ہمیں فراہم کرتے ہیں جو ذاتی طور پر آپ کی شناخت کرتی ہیں، جیسے آپ کا نام یا ای میل پتہ۔ اس میں دیگر ڈیٹا بھی شامل ہیں جو Google کے ذریعے معقول طور پر آپ سے منسلک ہو سکتے ہیں، جیسے کہ وہ معلومات جو ہم آپ کے Google اکاؤنٹ میں آپ کے ساتھ منسلک کرتے ہیں۔

آپ کی ذاتی معلومات میں دو طرح کی چیزیں شامل ہیں:

وہ چیزیں جو آپ فراہم کرتے یا تخلیق کرتے ہیں

جب آپ Google اکاؤنٹ بناتے ہیں تو آپ ہمیں اپنا نام اور پاس ورڈ جیسی ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں۔

آپ دوسروں سے تخلیق، اپ لوڈ یا موصول کرنے والے مواد کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں جیسے ای میل پیغامات اور تصاویر۔

وہ کام جو آپ Google پر کرتے ہیں

ہم اپنی سروسز میں آپ کی سرگرمی کے بارے میں معلومات اکٹھا کرتے ہیں جس میں اس طرح کی چیزیں شامل ہو سکتی ہیں جیسے آپ جو اصطلاحات تلاش کرتے ہیں اور آپ جو ویڈیوز دیکھتے ہیں اور جن لوگوں سے آپ مواصلت کرتے ہیں یا مواد کا اشتراک کرتے ہیں اور بہتر تجربہ فراہم کرنے کیلئے آپ کے Chrome کی براؤزنگ کی سرگزشت۔

ہم ان ایپس، براؤزرز اور آلات کے بارے میں معلومات اکٹھا کرتے ہیں جو آپ Google سروسز تک رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں جس سے ہمیں آپ کی بیٹری کم ہونے پر آپ کی اسکرین کو مدھم کرنے جیسی خصوصیات فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ہم آپ کے مقام پر کارروائی کرتے ہیں، جیسے کہ جب آپ موڈ در موڈ ڈائریکشنز جیسی خصوصیات کا استعمال کرتے ہیں۔ مزید کیلئے، مقام کا سیکشن دیکھیں۔

Google ڈیٹا جمع کیوں کرتا ہے؟

اپنی سروسز فراہم کرنے، انہیں آپ کیلئے مزید مفید بنانے، اور ہمارے ڈیٹا کے استعمال کے طریقے میں بیان کردہ دیگر وجوہات کیلئے ہمیں جن معلومات کی ضرورت ہوتی ہے ہم انہیں اکٹھا کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر، Google Maps ٹریفک سے بچا کر آپ جہاں جا رہے ہیں وہاں آپ کو جانے میں مدد کر سکتا ہے کیوںکہ یہ آپ کہاں ہیں (آپ کے ڈیٹا) کے بارے میں معلومات کو عوامی ڈیٹا (نقشے اور عوامی مقامات کے بارے میں معلومات) کو جوڑتا ہے۔

ہمارے ڈیٹا استعمال کرنے کے طریقے

ہماری سروسز فراہم کرنا

ہم اپنی سروسز فراہم کرنے کے لیے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، جیسے نتائج حاصل کرنے کے لیے آپ جن اصطلاحات کو تلاش کرتے ہیں انہیں پروسیس کرنا۔

ہماری سروسز کو برقرار رکھنا اور بہتر بنانا

ڈیٹا ہماری سروسز کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، ہم آؤٹیجز کو ٹریک کر سکتے ہیں۔ اور یہ سمجھنا کہ کون سی تلاش کی اصطلاحات اکثر غلط ہجے کی جاتی ہیں ہمیں ہماری سروسز میں استعمال ہونے والی املا کی جانچ کی خصوصیات کو بہتر کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

نئی سروسز ڈیولپ کرنا

ڈیٹا نئی سروسز ڈیولپ کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، لوگوں نے Google کی پہلی تصویری ایپ Picasa میں اپنی تصاویر کو کس طرح منظم کیا، یہ سمجھنے سے ہمیں Google تصاویر ڈیزائن کرنے اور لانچ کرنے میں مدد ملی۔

ذاتی نوعیت کی سروسز فراہم کرنا، بشمول مواد اور اشتہارات

ہم ذاتی نوعیت کا مواد فراہم کرنے کے لیے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، مثال کے طور پر، ان ویڈیوز کے لیے تجاویز جو آپ کو پسند آئیں۔ آپ کی ترتیبات اور آپ کی عمر کے لحاظ سے، ہم آپ کی دلچسپیوں کی بنیاد پر آپ کو ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھا سکتے ہیں۔

کارکردگی کا اندازہ لگانا

ہم کارکردگی کا اندازہ لگانے اور ہماری سروسز کے استعمال کے طریقے کو سمجھنے کے لیے بھی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں

آپ سے مواصلت کرنا

اگر ہمیں مشکوک سرگرمی کا پتہ چلتا ہے تو ہم آپ کو اطلاع بھیجنے کے لیے آپ کا ای میل پتہ استعمال کر سکتے ہیں

Google، ہمارے صارفین اور عوام کی حفاظت کرنا

ہم لوگوں کو آن لائن محفوظ رکھنے کی خاطر ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، جیسے دھوکہ دہی کا پتہ لگانا اور روکنا

Google کس طرح چیزوں کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے ڈیٹا استعمال کرتا ہے؟

ذاتی نوعیت سازی اس معلومات کو استعمال کرنے کے بارے میں ہے جو ہم اپنی ایپس اور سائٹس کو آپ کے مطابق بنانے کے لیے جمع کرتے ہیں، مثال کے طور پر:

  • ان ویڈیوز کے لیے تجاویز جو آپ کو پسند آئیں
  • آپ Google ایپس اور سائٹس کو کس طرح استعمال کرتے ہیں اس کے مطابق سیکورٹی کی تجاویز (سیکیورٹی چیک اپ دیکھیں)

ہم اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے بھی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں سوائے اس صورت کے کہ جب ترتیبات آف ہو یا مخصوص عمر کے لیے ہو۔

کیا Google ان اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بناتا ہے جو میں دیکھ رہا ہوں؟

ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہم جو اشتہارات دکھاتے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ مفید ہوں۔ لیکن ہم مخصوص عمر یا ان لوگوں کیلئے جو اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانا آف رکھتے ہیں اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا نہیں بناتے ہیں۔

ہم اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنائے بغیر بھی انہیں مفید بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ "نئے جوتے" کے نتائج کے صفحے کو دیکھ رہے ہیں تو آپ کو ایک سنیکر کمپنی کا اشتہار نظر آ سکتا ہے۔ اشتہار عمومی عوامل پر مبنی ہو سکتا ہے جیسے دن کا وقت، آپ کا عمومی مقام، اور اس صفحے کا مواد جسے آپ دیکھ رہے ہیں ۔

یہ سب آپ کے زیر کنٹرول ہے

میں کیسے فیصلہ کر سکتا ہوں کہ Google میرے اکاؤنٹ میں کیا محفوظ کرتا ہے؟

جیسا کہ آپ تصاویر جیسی Google سروس استعمال کرتے ہیں، کچھ ایسی ترتیبات ہیں جن سے آپ ایسی چیزوں کا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کیا آپ اپنی تصاویر کا بیک اپ لینا اور انہیں مطابقت پذیر بنانا چاہتے ہیں۔

ایسی ترتیبات بھی ہیں جو Google ایپس اور سائٹس پر آپ کے تجربے کو ذاتی نوعیت کا بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ دو چیزیں اہم ہیں ویب اور ایپ کی سرگرمی اور YouTube کی سرگزشت۔

جب یہ کنٹرولز آن ہوتے ہیں:

  • Google ایپس اور سائٹس پر آپ کی سرگرمی کے بارے میں معلومات آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کی جاتی ہیں اور
  • محفوظ کردہ معلومات کو آپ کے Google کے تجربے کو ذاتی نوعیت کا بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے

ویب اور ایپ سرگرمی

Google سائٹس اور ایپس پر آپ کی سرگرمی جیسے کہ تلاش اور Maps اور بشمول اس سے وابستہ معلومات جیسے کہ مقام کو محفوظ کرتا ہے۔ یہ Chrome کی سِنک کردہ سرگزشت اور Google سروسز کا استعمال کرنے والی سائٹس، ایپس اور آلات کی سرگرمی کو بھی محفوظ کرتا ہے۔

آپ کی سرگرمی آپ کو تیزتر تلاشیں، بہتر تجاویز اور Maps، تلاش اور Google کی دیگر سروسز میں مزید ذاتی نوعیت کے تجربات فراہم کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔

YouTube کی سرگزشت

جب آپ YouTube استعمال کرتے ہیں تو آپ جو ویڈیوز دیکھتے ہیں اور جن چیزوں کو تلاش کرتے ہیں ان کو محفوظ کرتا ہے۔

آپ کی YouTube کی سرگزشت آپ کے YouTube کے تجربے اور دیگر ایپس کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جیسے آپ کے تلاش کے نتائج۔

میں اپنی سرگرمی کا ڈیٹا کیسے حذف کروں؟

آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کردہ ڈیٹا کو حذف کر سکتے ہیں۔ جو ڈیٹا آپ مستقل طور پر حذف کرنے کا انتخاب کرتے ہیں وہ ہمارے سسٹم سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک محتاط کارروائی کی پیروی کرتے ہیں کہ یہ ڈیٹا ہمارے سرورز سے مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے یا صرف اس شکل میں رکھا گیا ہے جو آپ کے ساتھ منسلک نہیں ہو سکتا۔

اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کردہ سرگرمی کا جائزہ لینے کے لیے میری سرگرمی جیسے کہ آپ نے جو چیزیں تلاش کی ہیں، پڑھی ہیں اور دیکھی ہیں، ملاحظہ کریں۔ آپ سرگرمی کے کچھ مخصوص حصوں یا اپنی تمام سرگرمی کو ایک مخصوص وقت کی حد کے اندر حذف کر سکتے ہیں۔

آپ اپنی سرگرمی کو خودکار طور پر حذف کرنے کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔

میں اپنا مواد کیسے ڈاؤن لوڈ کروں؟

آپ کے مواد میں ای میلز، تصاویر، ویڈیوز، docs, sheets تبصرے، رابطے اور کیلنڈر ایونٹس شامل ہیں۔

اگر آپ کوئی مختلف سروس آزمانا چاہتے ہیں تو اپنے مواد کا آرکائیو بنانے کیلئے یا تو اس کا بیک اپ لینے یا اسے دوسری کمپنی میں لے جانے کیلئے اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں ملاحظہ کریں۔

جب میں سائن آؤٹ ہوتا ہوں تو میرے پاس کیا کنٹرولز ہوتے ہیں؟

آپ کے پاس ایسے کنٹرولز ہیں جس سے آپ Google کے استعمال کا طریقہ منتخب کر سکتے ہیں یہاں تک کہ جب آپ سائن آؤٹ ہوں تب بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ جب آپ سائن آؤٹ ہو جائیں تو ان ترتیبات کو تبدیل کرنے کے لیے g.co/privacytools ملاحظہ کریں:

تلاش کو حسب ضرورت بنانا

مزید متعلقہ نتائج اور تجاویز کے لیے اس براؤزر سے آپ کی Google تلاشوں کا استعمال کرتا ہے۔

YouTube تلاش اور دیکھنے کی سرگزشت

YouTube کو آپ کیلئے ذاتی نوعیت کا بنانے کیلئے YouTube پر آپ کی سرگرمی کا استعمال کرتا ہے جیسے جو ویڈیوز آپ دیکھتے ہیں اور جو چیزیں آپ تلاش کرتے ہیں۔

آپ اپنے براؤزر میں کچھ یا تمام کوکیز کو بھی مسدود کر سکتے ہیں، لیکن اس کی وجہ سے ویب پر کچھ خصوصیات کام کرنا بند کر سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، کئی ویب سائٹس پر سائن ان کرنے کیلئے کوکیز کا آن ہونا ضروری ہوتا ہے۔

سائن آؤٹ ہونے والے صارفین یہ بھی منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا وہ ذاتی نوعیت کے اشتہارات دیکھنا چاہتے ہیں، حالانکہ ہم مخصوص عمر کے اشتہارات کو ذاتی نہیں بناتے ہیں۔