Google آپ کو اپنے ارد گرد کی دنیا دریافت کرنے میں مدد دینے کیلئے سرگرم ہے۔ ہمارے پلیٹ فارمز پر تصاویر کا مقصد آپ کے تجربے کو بہتر بنانا، قرب و جوار یا دنیا بھر کی جگہوں کا پیش منظر دیکھنے اور انہیں دریافت کرنے میں آپ کی مدد کرنا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی حد تک جاتے ہیں کہ تصاویر کار آمد ہوں اور ہمارے صارفین کی دریافت کردہ دنیا کی عکاسی کرتی ہوں۔
Street View تصاویر خارجی فریقین یا Google کی جانب سے تعاون کردہ ہو سکتی ہیں۔ ہر تصویر کے ساتھ موجود انتسابی نام یا آئیکن سے آپ کو فرق معلوم ہو سکتا ہے۔ کسی خارجی فریق کے ذریعے کیپچر اور Google Maps پر شائع کی گئی تصاویر اس تعاون کنندہ (یا اس کے تفویض کردہ کسی جانشین) کی ملکیت ہیں۔
یہ صفحہ Google کی جانب سے تعاون کردہ Street View تصاویر کی پالیسی کا تعین کرتا ہے۔ صارف کی جانب سے تعاون کردہ Street View تصاویر کیلئے، براہ کرم Maps کے صارف کے تعاون کردہ مواد کی پالیسی دیکھیں۔
Google کی جانب سے تعاون کردہ Street View
تصاویر کی پالیسی
Street View تصاویر دیکھنے والے ہر شخص کو ایک مثبت اور مفید تجربہ ہو، اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کیلئے، ہم نے یہ Google کی جانب سے تعاون یافتہ Street View پالیسی وضع کی ہے۔ یہ اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ ہم نامناسب مواد کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں اور ہم Google Maps پر شائع کی جانے والی Street View تصاویر کیلئے کیا معیار استعمال کرتے ہیں۔ براہ کرم وقتاً فوقتاً دوبارہ چیک کرتے رہیں، کیونکہ ہم گاہے بگاہے اپنی پالیسی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
Street View تصاویر ریئل ٹائم نہیں ہیں
Street View تصاویر صرف وہی چیزیں دکھاتی ہیں جنہیں ہمارے کیمرے اس مقام سے گزرنے والے دن وہاں دیکھ پائے تھے۔ بعد میں، ان پر کارروائی کرنے میں مہینوں لگ جاتے ہیں۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ جو مواد دیکھتے ہیں، عین ممکن ہے کہ وہ چند مہینوں سے لیکر چند برسوں تک پرانا ہو۔ چند ایسے مقامات پر، جہاں ہم نے کئی برسوں تک تصاویر جمع کی ہیں، آپ ہماری ٹائم مشین کے فنکشن میں ان تصاویر میں ہونے والی تبدیلیوں کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
دھندلا کرنا
جب Street View تصاویر Google Maps پر شائع کی جاتی ہیں تو Google افراد کی رازداری کی حفاظت کے لئے کئی اقدامات کرتا ہے۔
چہرے اور لائسنس پلیٹ کو دھندلا کرنے کیلئے ہم نے جدید ترین ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو Street View میں Google کی جانب سے تعاون کردہ تصاویر میں موجود تمام قابل شناخت چہروں اور لائسنس پلیٹوں کو دھندلا کرنے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے چہرے یا لائسنس پلیٹ کو اضافی دھندلے پن کی ضرورت ہے، یا اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے پورے گھر، کار یا جسم کو دھندلا کر دیں تو "مسئلے کی اطلاع دیں" ٹول کا استعمال کر کے ایک درخواست جمع کرائيں۔
نامناسب مواد
آپ "مسئلے کی اطلاع دیں" لنک کا استعمال کر کے نامناسب مواد کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ ہم مندرجہ ذیل زمروں کو نامناسب مواد سمجھتے ہیں، ما سوا اس صورت کے جہاں مواد میں فنکارانہ، تعلیمی یا دستاویزی قدر موجود ہو۔
املاک دانش کی خلاف ورزیاں
ہم کاپی رائٹ سمیت کسی اور کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی تصاویر یا کسی اور مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ مزید معلومات حاصل کرنے یا ایک DMCA درخواست دائر کرنے کیلئے، ہمارے کاپی رائٹ کے طریقہ کار کا جائزہ لیں۔
جنسی طور پر صَرِيح مواد
ہم جنسی طور پر فُحش مواد کی اجازت نہیں دیتے۔
غیر قانونی، خطرناک یا پُر تشدد مواد
ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے جو فطرتاً غیر قانونی ہو، خطرناک یا غیر قانونی اعمال کو فروغ دیتا ہو یا جس میں گرافک یا غیر ضروری تشدد شامل ہو۔
ایذا رسانی اور دھمکیاں
ہم Street View کا استعمال کر کے افراد کو ہراساں کرنے، دھمکانے یا حملہ کرنے والے مواد کی اجازت نہیں دیتے۔
منافرت والا بیان
ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے جو نسل، نسلی نژاد، مذہب، معذوری، جنس، عمر، قومیت، سابق فوجی حیثیت، جنسی رجحان یا صنفی شناخت کی بنیاد پر افراد یا گروپس کے خلاف تشدد کو فروغ دیتا ہے یا اس سے چشم پوشی کرتا ہے۔
دہشت گردی سے متعلق مواد
ہم دہشت گرد تنظیموں کو افراد بھرتی کرنے سمیت کسی بھی مقصد کیلئے، اس سروس کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ ہم دہشت گردی سے متعلق مواد کو بھی روکتے ہیں، جیسے وہ مواد جو دہشت گردانہ کارروائیوں کو فروغ دینے، تشدد بھڑکانے یا دہشت گردانہ حملوں کا جشن منانے کیلئے ہوتا ہے۔
بچے کو خطرے میں مبتلا کرنا
بچوں کے استحصال یا ان سے بدسلوکی والے مواد کے خلاف Google کی پالیسی انتہائی سخت ہے۔ اس میں جنسی استحصال کی تمام تصاویر اور بچوں کو جنسی انداز میں پیش کرنے والے تمام مواد شامل ہیں۔ اگر آپ کو ایسا کوئی بھی مواد ملتا ہے جو آپ کی نظر میں اس انداز میں بچوں کا استحصال کرتا ہے، تو براہ کرم اس کا دوبارہ اشتراک یا اس پر تبصرہ نہ کریں، چاہے آپ کا ارادہ اس جانب Google کی توجہ مبذول کرانا ہی کیوں نہ ہو۔ اگر آپ کو انٹرنیٹ پر کسی اور جگہ ایسا مواد ملتا ہے، تو براہ کرم گم شدہ اور استحصال زدہ بچوں کے لئے قومی مرکز (NCMEC) سے براہ راست رابطہ کریں۔
ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات
ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں جس میں کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات، طبی ریکارڈز یا حکومت کی جانب سے جاری کردہ شناخت جیسی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات شامل ہو — چاہے وہ آپ کی ہو یا کسی اور کی۔