Google Maps انتہائی صارف سروس کی اضافی شرائط
آخری بار ترمیم کیے جانے کی تاریخ: 4 جنوری، 2025
Google Maps یا کسی بھی فریق ثالث پروڈکٹ یا سروس جو Google Maps پلیٹ فارم سروسز کو شامل کرتی ہے کو استعمال کرتے وقت، آپ کو بطور انتہائی صارف اس کو قبول کرنا ہوگا (1) Google کی سروس کی شرائط، اور (2) یہ Google Maps کی سروس کی اضافی شرائط ('Maps کی اضافی شرائط”)۔ Maps کی اضافی شرائط بذریعہ حوالہ Google Maps/Google Earth اور Google Maps/Google Earth APIs کیلئے قانونی اطلاعات کو شامل کرتی ہیں۔
براہ کرم ان میں سے ہر ایک دستاویز کو بغور پڑھیں۔ ان دستاویزات کو مجموعی طور پر 'شرائط' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان میں اس بات کا تعین ہے کہ آپ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے کیا امید کر سکتے ہیں اور یہ کہ ہم آپ سے کیا امید کرتے ہیں۔
اگر آپ Google Maps میں صرف مرچنٹ کے لیے مخصوص خصوصیات استعمال کر کے اپنی کاروباری پروفائل کا نظم کرتے ہیں تو اس استعمال پر https://support.google.com/business/answer/9292476 پر موجود Google کاروباری پروفائل کی شرائط لاگو ہوں گی۔
ہم آپ کو ہماری رازداری کی پالیسی کو پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہ بیان کرتی ہے کہ ہم کون سی معلومات جمع کرتے ہیں، ان کے جمع کرنے کی وجہ کیا ہے اور آپ اپنی معلومات کو کس طرح اپ ڈیٹ، اس کا نظم، ایکسپورٹ اور حذف کر سکتے ہیں۔
لائسنس۔ جب تک آپ ان شرائط کی پیروی کرتے ہیں، Google کی سروس کی شرائط آپ کو Google Maps استعمال کرنے کا لائسنس دیتی ہیں، بشمول ایسی خصوصیات جو آپ کے درج ذیل کرنے کی اہلیت دیتی ہیں:
نقشوں کو دیکھنا اور ان کی تشریح کرنا؛
KML فائلیں اور نقشے کی پرتیں بنانا؛ اور
ویڈیو میں اور پرنٹ میں، آن لائن مناسب انتساب کے ساتھ مواد کو عوامی طور پر ڈسپلے کرنا۔
Google Maps کے ساتھ آپ کو جن مخصوص چیزوں کی اجازت ہے ان کی مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم Google Maps، Google Earth اور Street View استعمال کرنے کی اجازتوں کا صفحہ دیکھیں۔
ممنوعہ طریقہ کار۔ اس سیکشن 2 کے ساتھ آپ کی تعمیل Google Maps کا استعمال کرنے کے لیے آپ کے لائسنس کی شرط ہے۔ Google Maps استعمال کرتے وقت، آپ درج ذیل کام نہیں کر سکتے (یا اپنی جانب سے کارروائی کرنے والوں کو یہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے):
Google Maps کا کوئی بھی حصہ دوبارہ تقسیم یا فروخت نہیں کر سکتے، نہ ہی Google Maps پر مبنی نیا پروڈکٹ یا سروس بنا سکتے ہیں؛
مواد کاپی نہیں کر سکتے (مگر یہ کہ آپ کو بصورت دیگر Google Maps، Google Earth اور Street View استعمال کرنے کی اجازتوں کے صفحے یا قابل اطلاق املاک دانش کے قانون بشمول 'منصفانہ استعمال' کے ذریعے ایسا کرنے کی اجازت دی گئی ہو)؛
مواد بڑے پیمانے پر ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے یا بلک میں اس کے فیڈز نہیں بنا سکتے (یا کسی کو ایسا کرنے نہیں دے سکتے)؛
کسی ایسی سروس میں استعمال کرنے کیلئے جو Google Maps کا بدل ہو یا بہت حد تک اس سے ملتی جلتی سروس ہو، نقشہ سازی سے متعلق دیگر ڈیٹا سیٹ (بشمول نقشہ سازی یا نیویگیشن ڈیٹا سیٹ، کاروباری فہرستوں کا ڈیٹا بیس، میلنگ لسٹ یا ٹیلی مارکیٹنگ کی فہرست) بنانے یا اس میں اضافہ کرنے کیلئے Google Maps کو استعمال نہیں کر سکتے؛ یا
ریئل ٹائم نیویگیشن یا خودکار گاڑی کے کنٹرول کیلئے یا اس کے سلسلے میں، دوسرے لوگوں کے پروڈکٹس یا سروسز کے ساتھ Google Maps کا کوئی حصہ استعمال نہیں کر سکتے، سوائے Google کی فراہم کردہ کسی مخصوص خصوصیت، جیسے Android Auto کے ذریعے۔
حقیقی حالات؛ خطرے کی ذمہ داری قبول کرنا۔Google Maps کے نقشے کا ڈیٹا، ٹریفک، ڈائریکشنز اور دیگر مواد استعمال کرتے وقت ممکن ہے آپ کو یہ پتا چلے کہ اصل حالات نقشے کے نتائج اور مواد سے مختلف ہیں، لہذا اپنی آزادانہ قوت فیصلہ کا استعمال کریں اور خود اپنی ذمہ داری پر Google Maps استعمال کریں۔ اپنے برتاؤ اور اس کے نتائج کیلئے ہمیشہ آپ خود ذمہ دار ہیں۔
Google Maps میں آپ کا مواد۔ آپ Google Maps کے ذریعے جو مواد اپ لوڈ کرتے، جمع کراتے، اسٹور کرتے، بھیجتے یا موصول کرتے ہیں وہ Google کی سروس کی شرائط، بشمول 'آپ کا مواد استعمال کرنے کی اجازت'.نامی سیکشن میں موجود لائسنس سے مشروط ہے۔ تاہم، ایسا مواد جو خصوصی طور پر صرف آپ کے آلے تک محدود رہے (جیسے مقامی طور پر محفوظ شدہ KML فائل)، اسے Google پر اپ لوڈ یا جمع نہیں کرایا جاتا اور اس لیے اس لائسنس سے مشروط نہیں ہے۔
حکومتی انتہائی صارفین۔ اگر آپ کسی سرکاری ادارے کے نمائندے کے طور پر Google Maps استعمال کر رہے ہیں تو درجہ ذیل شرائط کا اطلاق ہوگا:
فیصلہ کن قانون۔
- ریاستہائے متحدہ امریکہ اور یورپی یونین میں واقع شہری یا ریاستی سرکاری اداروں کیلئے، فیصلہ کن قانون اور مقام کے سلسلے میں Google کی سروس کی شرائط کا سیکشن لاگو نہیں ہوگا۔
- امریکہ کے وفاقی سرکاری اداروں کے لیے، Google کی سروس کی شرائط کا وہ سیکشن جو فیصلہ کن قانون اور مقام سے متعلق ہے، درج ذیل سے بدل دیا جائے گا:
'یہ شرائط ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے قوانین کے زیر انتظام ہوں گی اور ان کی تشریح اور نفاذ بھی ان ہی کے مطابق کیا جائے گا، اور اس میں متصادم قوانین کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔' کلی طور پر وفاقی قانون کے ذریعہ اجازت یافتہ حد تک: (A) قابل اطلاق وفاقی قانون کی غیر موجودگی میں ریاست کیلیفورنیا کے قوانین (کیلیفورنیا کے متصادم قوانین کے اصولوں کو چھوڑ کر) لاگو ہوں گے؛ اور (B) ان شرائط یا Google Maps سے یا ان کے تعلق سے پیدا شدہ کسی بھی تنازعہ پر قانونی چارہ جوئی کلی طور پر سانتا کلارا کاؤنٹی، کیلیفورنیا کی وفاقی عدالتوں میں ہوگی اور فریقین ان عدالتوں میں ذاتی دائرہ اختیار کو منظور کرتے ہیں۔'
امریکی حکومت کے پابند کردہ حقوق۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی وفاقی حکومت کے ذریعے یا اس کیلئے Google Maps تک تمام تر رسائی یا اس کا استعمال Google Maps/Google Earth کی قانونی اطلاعات میں درج کردہ 'امریکی حکومت کے پابند کردہ حقوق' سیکشن کے ساتھ مشروط ہے۔