Google Voice کس طرح کام کرتا ہے
Google Voice آپ کو سروس فراہم کرنے کیلئے آپ کی کال کی سرگزشت (بشمول کال کرنے والے فریق کا فون نمبر، کال کردہ فریق کا فون نمبر، کال کی تاریخ، وقت اور اس کا دورانیہ)، صوتی میل کے استقبالیہ کلمہ (کلمات)، صوتی میل کے پیغامات، شارٹ میسیج سروس (SMS) پیغامات، ریکارڈ کردہ گفتگوئیں، اور آپ کے اکاؤنٹ سے متعلق دیگر ڈیٹا اسٹور کرتا، ان پر کارروائی کرتا، اور انہیں سنبھال کر رکھتا ہے۔
آپ اپنی کال کی سرگزشت، صوتی میل کے کلمہ استقبال، صوتی میل پیغامات (آڈیو اور/یا ٹرانسکرپشنز دونوں)، شارٹ میسیج سروس (SMS) پیغامات اور ریکارڈ کردہ گفتگوئیں اپنے Google Voice اکاؤنٹ کے ذریعے حذف کرسکتے ہیں، اگرچہ آپ کی بل کئے جانے لائق کالوں کیلئے کال کی سرگزشت آپ کے اکاؤنٹ پر بدستور دکھائی دے سکتی ہے۔ بلنگ یا دیگر کاروباری مقاصد کیلئے، کچھ معلومات کو ہمارے فعال سرورز پر عارضی طور پر سنبھال کر رکھا جا سکتا ہے، اور باقی ماندہ کاپیاں ہمارے بیک اپ سسٹمز میں رہ سکتی ہیں۔ کال ریکارڈ کی معلومات کی گمنام کردہ کاپیاں، جس کے ساتھ کوئی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات نہیں ہوگی، ہماری رپورٹنگ اور آڈٹنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہمارے سسٹمز میں برقرار رکھی جائیں گی۔