تشہیر
تشہیر Google اور آپ کے زیر استعمال بہت ساری ویب سائٹوں اور سروسز کو بلا معاوضہ رکھتی ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی سخت محنت کرتے ہیں کہ اشتہارات محفوظ، غیر خلل انگیز اور ممکنہ حد تک متعلقہ ہوں۔ مثلاً، آپ کو Google پر پاپ اپ اشتہارات نظر نہیں آئیں گے اور ہم ہر سال اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے لاکھوں ناشرین اور مشتہرین کو معطل کر دیتے ہیں - بشمول میلویئر پر مشتمل اشتہارات، جعلی اشیاء کیلئے اشتہارات اور آپ کی ذاتی معلومات کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کرنے والے اشتہارات۔
Google تشہیری سروسز ڈیجیٹل تشہیر کی ڈیلیوری اور پیمائش کو سپورٹ کرنے کے نئے طریقوں کے ساتھ تجربہ کر رہی ہیں جو Chrome اور Android پر رازداری سینڈ باکس اقدام کے ذریعے لوگوں کی رازداری کو آن لائن بہتر طریقے سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ Chrome یا Android میں رازداری سینڈ باکس کی فعال کردہ ترتیبات والے صارفین Google کی تشہیری سروسز سے متعلقہ اشتہارات کو اپنے براؤزر یا موبائل آلے پر اسٹور کردہ موضوعات یا محفوظ کردہ آڈئینس کے ڈیٹا کی بنیاد پر دیکھ سکتے ہیں۔ Google کی تشہیری سروسز ان کے براؤزر یا موبائل آلے پر اسٹور کردہ انتساب رپورٹنگ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے اشتہار کی کارکردگی کی پیمائش بھی کر سکتی ہیں۔ رازداری سینڈ باکس کے بارے میں مزید معلومات۔
Google تشہیر میں کوکیز کا استعمال کس طرح کرتا ہے
کوکیز سے تشہیر کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ کوکیز کے بغیر، کسی مشتہر کیلئے اپنے سامعین تک پہنچنا، یا یہ جاننا مشکل تر ہوتا ہے کہ کتنے اشتہارات دکھائے گئے اور انہیں کتنی کلکس موصول ہوئیں۔
بہت ساری ویب سائٹیں، جیسے خبروں کی ویب سائٹیں اور بلاگز، اپنے ملاحظہ کاروں کو اشتہارات دکھانے کیلئے Google کے ساتھ شراکت کرتی ہیں۔ دوسرے پارٹنرز کے ساتھ کام کرکے، ہم کوکیز کو کئی ایک مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں، جیسے آپ کو ایک ہی اشتہار بار بار نظر آنے سے روکنے کیلئے، کلک کے فراڈ کا پتہ لگانے اور انہیں روکنے کیلئے، اور ایسے اشتہارات دکھانے کیلئے جن کے زیادہ متعلق ہونے کا امکان ہے (جیسے آپ کی ملاحظہ کردہ ویب سائٹوں پر مبنی اشتہارات)۔
ہم اپنے لاگز میں اپنے پیش کردہ اشتہارات کا ایک ریکارڈ اسٹور کرتے ہیں۔ ان سرور لاگز میں عام طور پر آپ کی ویب درخواست، IP پتہ، براؤزر کی قسم، براؤزر کی زبان، آپ کی درخواست کی تاریخ اور وقت، اور ایسی ایک یا مزید کوکیز جو منفرد طور پر آپ کے براؤزر کی شناخت کر سکتی ہوں، شامل ہوتی ہیں۔ ہم کئی اسباب کی بنا پر یہ ڈیٹا اسٹور کرتے ہیں، ان میں سب سے اہم اپنی سروسز کو بہتر بنانا اور اپنے سسٹمز کی سیکیورٹی کو برقرار رکھنا ہیں۔ ہم IP پتہ (9 ماہ بعد) اور کوکی کی معلومات (18 ماہ بعد) کا کچھ حصہ ہٹا کر اس لاگ ڈیٹا کو گمنام بنا دیتے ہیں۔
ہماری تشہیری کوکیز
ہمارے پارٹنرز کو اپنی تشہیر اور ویب سائٹوں کا نظم کرنے میں ان کی مدد کیلئے، ہم بہت ساری پروڈکٹس بشمول AdSense، AdWords، Google Analytics، اورکئی طرح کی Double Click برانڈ والی سروسز پیش کرتے ہیں۔ جب آپ کوئی ایسا صفحہ ملاحظہ کرتے ہیں یا کوئی ایسا اشتہار دیکھتے ہیں جس میں ان پروڈکٹس میں سے کسی ایک کا استعمال ہوتا ہے، خواہ Google سروسز پر یا دیگر سائٹس اور ایپس پر، تو ہو سکتا ہے آپ کے براؤزر پر متعدد کوکیز بھیجی جائیں۔
انہیں google.com, doubleclick.net, googlesyndication.com یا googleadservices.com یا ہمارے پارٹنرز کی سائٹس کے ڈومینز سمیت چند مختلف ڈومینز سے سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے کچھ تشہیری پروڈکٹس ہمارے پارٹنرز کو ہماری سروسز (جیسے اشتہار کی پیمائش اور اطلاع دہندگی کی سروس) کے ساتھ ساتھ دوسری سروسز بھی استعمال کرنے دیتے ہیں اور یہ سروسز آپ کے براؤزر پر اپنی کوکیز بھیج سکتی ہیں۔ یہ کوکیز ان کی ڈومینز سے سیٹ کی جائیں گی۔
Google کی جانب سے استعمال کی جانے والی کوکیز کی اقسام اور ہمارے پارٹنرز، اور ہم انہیں کس طرح استعمال کرتے ہیں کے بارے میں مزید تفصیل ملاحظہ کریں۔
آپ تشہیری کوکیز کو کس طرح کنٹرول کر سکتے ہیں
آپ اشتہار کی ترتیبات کا استعمال آپ کو دکھائی دینے والے Google اشتہارات کا نظم کرنے اور ذاتی نوعیت کے اشتہارات کو آف کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔ آپ کے ذاتی نوعیت کے اشتہارات کو آف کرنے کے باوجود بھی آپ درج ذیل عوامل کی بنیاد پر اشتہارات دیکھ سکتے ہیں جیسے، آپ کے IP پتے سے حاصل کردہ آپ کا عام مقام، آپ کے براؤزر کی قسم اور آپ کی تلاش کی اصطلاحات۔
آپ آن لائن تشہیر کیلئے مستعمل بہت سی کمپنیوں کی کوکیز کا نظم صارفین کے ان منتخب ٹولز جو خود انضباطی پروگرامز کے تحت بہت سارے ممالک میں بنائے جاتے ہیں جیسے US میں aboutads.info انتخابات صفحہ یا EU میں آپ کے آن لائن انتخابات کے ذریعے بھی کر سکتے ہیں۔
آخر میں، آپ اپنے ویب براؤزر میں کوکیز کا نظم کرسکتے ہیں۔
تشہیر میں مستعمل دیگر ٹیکنالوجیز
Google کے تشہیری نظام باہم متعامل اشتہار کے فارمیٹس ڈسپلے کرنے جیسے اعمال کیلئے دوسری ٹیکنالوجیز، بشمول Flash اور HTML5 کا استعمال کرسکتے ہیں۔ مثلاً، ہم آپ کے عمومی مقام کی شناخت کیلئے IP پتہ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے کمپیوٹر یا آلہ کے بارے میں معلومات پر مبنی تشہیر کو بھی منتخب کر سکتے ہیں، جیسے آپ کے آلہ کا ماڈل، براؤزر کی قسم، یا آپ کے آلہ میں سنسرز جیسے ایکسیلیرامیٹر۔
مقام
Google کے اشتہار کے پروڈکٹس مختلف ذرائع سے آپ کے مقام کے بارے میں معلومات موصول کر سکتے یا ان کا استنباط کر سکتے ہیں۔ مثلاً، ہم آپ کے عمومی مقام کی شناخت کیلئے IP پتہ استعمال کر سکتے ہیں؛ ہم آپ کے موبائل آلہ سے درست مقام موصول کر سکتے ہیں؛ ہم آپ کی تلاش کے استفسارات سے آپ کے مقام کا استنباط کر سکتے ہیں؛ اور وہ ویب سائٹس یا ایپس جنہیں آپ استعمال کرتے ہیں وہ ہمیں آپ کے مقام کے بارے میں معلومات بھیج سکتی ہیں۔ ڈیموگرافک معلومات کا استنباط کرنے، آپ جو اشتہارات دیکھتے ہیں ان کی مطابقت کو بہتر بنانے، اشتہار کی کارکردگی ناپنے اور اشتہار دہندگان کو مجموعی اعداد و شمار کی رپورٹ دینے کیلئے Google اپنے اشتہارات کے پروڈکٹس میں مقام کی معلومات استعمال کرتا ہے۔
موبائل ایپس کیلئے تشہیر شناخت کنندگان
جن سروسز میں کوکی ٹیکنالوجی دستیاب نہیں ہو سکتی ہے (مثلاً، موبائل ایپلیکیشنز میں) ان میں اشتہارات پیش کرنے کیلئے، ہم ایسی ٹیکنالوجیز استعمال کر سکتے ہیں جو کوکیز جیسے افعال انجام دیتی ہیں۔ آپ کی موبائل ایپس اور موبائل براؤزر دونوں کے درمیان اشتہارات کوآرڈینیٹ کرنے کیلئے بعض اوقات Google موبائل ایپلیکیشنز پر تشہیر کیلئے مستعمل شناخت کار کو اسی آلہ پر ایک تشہیری کوکی سے لنک کر دیتا ہے۔ یہ تب ہو سکتا ہے، مثال کے طور پر جب آپ کسی ایپ کے اندر ہی ایسا اشتہار دیکھتے ہیں جو آپ کے موبائل براؤزر پر ایک ویب صفحہ لانچ کر دیتا ہے۔ ہم اپنے مشتہرین کو ان کی مہمات کی اثر انگیزی سے متعلق جو رپورٹس دیتے ہیں یہ انہیں بہتر بنانے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے۔
اشتہارات جو آپ اپنے آلے پر دیکھتے ہیں ممکن ہے کہ وہ اس کی تشہیری ID کی بنیاد پر ذاتی نوعیت کے ہوں۔ Android آلات پر، آپ درج ذیل چیزیں کر سکتے ہیں:
- اپنے آلے کی تشہیری ID کو ری سیٹ کرنا، جس سے موجودہ ID ایک نئی ID سے بدل جاتی ہے۔ ایپس اب بھی آپ کو ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھا سکتی ہیں لیکن ممکن ہے کہ کچھ عرصے کے لیے وہ آپ کے لیے متعلقہ یا دلچسپ نہ ہوں۔
- اپنے آلے کی تشہیری ID کو حذف کرنا، جس سے تشہیری ID حذف ہو جاتی ہے اور نئی ID تفویض نہیں ہوتی۔ ایپس اب بھی آپ کو اشتہارات دکھا سکتی ہیں لیکن ممکن ہے کہ وہ آپ کے لیے متعلقہ یا دلچسپ نہ ہوں۔ آپ کو اس تشہیری ID پر مبنی اشتہارات دکھائی نہیں دیں گے لیکن آپ اب بھی دیگر عوامل پر مبنی اشتہارات دیکھ سکتے ہیں، جیسے کہ وہ معلومات جس کا اشتراک آپ نے ایپس کے ساتھ کیا ہے۔
اپنے Android آلے پر تشہیری ID میں تبدیلیاں کرنے کے لیے، نیچے ہدایات کی پیروی کریں۔
Android
اپنے آلے کی تشہیری ID ری سیٹ کریں
اپنے آلے کی تشہیری ID کو ری سیٹ کرنے کے لیے:
- اپنے Android آلے پر، ترتیبات پر جائیں۔
- رازداری > اشتہارات پر تھپتھپائیں۔
- تشہیری ID ری سیٹ کریں پر تھپتھپائیں اور اپنی تبدیلیوں کی تصدیق کریں۔
اپنے آلے کی تشہیری ID کو حذف کریں
اپنے آلے کی تشہیری ID کو حذف کرنے کے لیے:
- اپنے Android آلے پر، ترتیبات پر جائیں۔
- رازداری > اشتہارات پر تھپتھپائیں۔
- تشہیری ID حذف کریں پر تھپتھپائیں اور اپنی تبدیلیوں کی تصدیق کریں۔
آپ کی تشہیری ID کو ری سیٹ یا حذف کر دیا جائے گا لیکن ممکن ہے کہ شناخت کاران کی دیگر اقسام کا استعمال کرنے والی ایپس کی اپنی ترتیبات ہوں، جو آپ کو دکھائی دینے والے اشتہارات کی اقسام کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔
Android کے کچھ پرانے ورژنز پر
اگر آپ کے Android آلہ کا ورژن 4.4 یا اس سے پرانا ہے تو:
- ترتیبات کو کھولیں
- رازداری > جدید ترین > اشتہارات پر تھپتھپائیں
- اشتہارات کی ذاتی نوعیت سازی سے آپٹ آؤٹ کریں کو آن کریں اور اپنی تبدیلیوں کی تصدیق کریں۔
iOS
iOS والے آلات Apple کے تشہیری شناخت کار کا استعمال کرتے ہیں۔ اس شناخت کار کے استعمال سے متعلق اپنے انتخابات کے بارے میں مزید جاننے کیلئے اپنے آلہ پر ترتیبات والی ایپ ملاحظہ کریں۔
مربوط TV/براہِ راست فروخت
مربوط TV کے لیے تشہیری شناخت کاران
مربوط TVs وہ دوسرے علاقے ہیں جہاں کوکی سے متعلق ٹیکنالوجی دستیاب نہیں ہے اور اس کے بجائے Google اشتہارات پیش کرنے کی خاطر تشہیر میں استعمال کے لیے تیار کردہ آلے کے شناخت کاران پر انحصار کرے گا۔ بہت سارے مربوط TV کے آلات ایسی تشہیر کے شناخت کار کو سپورٹ کرتے ہیں جو فنکشن میں موبائل آلہ کے شناخت کاران سے ملتی جلتی ہے۔ ان شناخت کاران کو اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ صارفین کو انہیں ری سیٹ کرنے یا مکمل طور پر ذاتی نوعیت کی تشہیر سے آپٹ آؤٹ کرنے کا اختیار فراہم ہو۔
درج ذیل "اشتہارات" کی ترتیبات درج ذیل ہم آہنگ زبان کے ساتھ TVs پر دستیاب ہیں:
- تشہیری ID کو ری سیٹ کریں
- تشہیری ID کو حذف کریں
- اشتہارات کی ذاتی نوعیت سازی سے آپٹ آؤٹ کریں (آن یا آف)
- Google کے اشتہارات (Google اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانے سے متعلق لنکس)
- آپ کی تشہیری ID (طویل اسٹرنگ)
یہ اشتہارات کی ترتیبات بالترتیب Google TV اور Android TV پر درج ذیل راستوں میں دستیاب ہیں۔
Google TV
اشتہارات کے لیے ہم آہنگ راستہ:
- ترتیبات
- رازداری
- اشتہارات
Android TV
TV مینوفیکچرر/ماڈل کی بنیاد پر اشتہارات کی ترتیبات Android TV کے دو عام راستوں میں سے ایک میں دکھائی دیتی ہیں۔ Android TV میں، پارٹنرز کو ترتیبات کا راستہ اپنانے کی آزادی ہے۔ یہ پارٹنرز کے اوپر ہے کہ وہ اپنے حسب ضرورت TV کے تجربے سے بہتر طریقے سے مطابق بنانے کے لیے کون سا راستہ استعمال کرتے ہیں لیکن نیچے دیے گئے عام راستے اشتہار کی ترتیبات کے لیے ہیں۔
راستہ A:
- ترتیبات
- تعارف
- قانونی اطلاع
- اشتہارات
راستہ B:
- ترتیبات
- آلات کی ترجیحات
- تعارف
- قانونی اطلاع
- اشتہارات
غیر Google آلات
بہت سارے مربوط TV آلات تشہیر کے لیے شناخت کاروں کو سپورٹ کرتے ہیں اور صارفین کے لیے ذاتی نوعیت کی تشہیر سے آپٹ آؤٹ کرنے کے طریقے کی پیشکش کرتے ہیں۔ ان آلات اور طریقوں کی مکمل فہرست جن کے ذریعے صارفین آپٹ آؤٹ کر سکتے ہیں، یہاں Network Advertising Initiative کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کی جاتی ہے: https://thenai.org/opt-out/connected-tv-choices/۔
مجھے Google کی جانب سے جو اشتہارات نظر آتے ہیں ان کا تعین کیسے ہوتا ہے؟
آپ جو اشتہار دیکھتے ہیں اس کا تعین کرنے کیلئے بہت سارے فیصلے لیے جاتے ہیں۔
کبھی کبھی آپ کو دکھائی دینے والا اشتہار آپ کے حالیہ یا ماضی کے مقام پر مبنی ہوتا ہے۔ آپ کا IP پتہ عام طور پر آپ کے تخمینی مقام کا ایک اچھا اشارہ ہوتا ہے۔ لہذا آپ کو YouTube.com کے ہوم صفحہ پر ایک ایسا اشتہار دکھائی دے سکتا ہے جو آپ کے ملک میں آنے والی کسی مووی کی تشہیر کرتا ہو یا 'پیزا' کیلئے کی گئی تلاش آپ کے شہر میں موجود پیزا کے مقامات سے متعلق نتائج لوٹا سکتی ہے۔
کبھی کبھی آپ کو دکھائی دینے والا اشتہار کسی صفحہ کے سیاق و سباق پر مبنی ہوتا ہے۔ اگر آپ باغبانی کی تجاویز والا کوئی صفحہ ملاحظہ کر رہے ہیں تو آپ کو باغبانی کے ساز و سامان کے اشتہارات دکھائی دے سکتے ہیں۔
ممکن ہے کبھی کبھار آپ ویب پر اپنی ایپ سرگرمی یا Google سروسز پر اپنی سرگرمی پر مبنی اشتہار دیکھیں؛ یا پھر اندرون ایپ اشتہار جو آپ کی ویب سرگرمی پر مبنی ہو؛ یا کسی اور آلہ پر کی گئی سرگرمی پر مبنی اشتہار دیکھیں۔
کبھی کبھی کسی صفحہ پر آپ کو دکھائی دینے والا اشتہار Google کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے لیکن اسے منتخب کوئی دوسری کمپنی کرتی ہے۔ مثلاً، ہو سکتا ہے کہ آپ کسی اخبار کی ویب سائٹ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں۔ آپ نے اخبار کو جو معلومات دی ہے اس کے لحاظ سے، وہ یہ فیصلہ کرسکتی ہے کہ آپ کو کون سے اشتہارات دکھائے جائیں اور ان اشتہارات کو ڈیلیور کرنے کیلئے وہ Google کے اشتہارات پیش کرنے والے پروڈکٹس کا استعمال کرسکتی ہے۔
ممکن ہے آپ Google پروڈکٹس اور سروسز بشمول تلاش، Gmail اور YouTube پر بھی اشتہارات دیکھیں۔ ان کی بنیاد ایسی معلومات ہوتی ہے جیسے آپ کا ای میل پتہ جو آپ نے مشتہرین کو فراہم کیا اور انہوں نے پھر Google کے ساتھ اس کا اشتراک کیا۔
میں نے جو پروڈکٹس دیکھے ہیں ان کیلئے مجھے Google کی جانب سے اشتہارت کیوں دکھائی دے رہے ہیں؟
آپ نے اس سے پہلے جو پروڈکٹس دیکھی ہیں ان کے حوالے سے آپ کو اشتہارات دکھائی دے سکتے ہیں۔ فرض کریں کہ آپ نے ایک ایسی ویب سائٹ ملاحظہ کی جو گولف کلبز بیچتی ہے لیکن آپ پہلی بار ملاحظہ کرنے پر وہ کلبز نہیں خریدتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ویب سائٹ کا مالک آپ کو واپس بلانے اور اپنی خریداری مکمل کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا چاہے۔ Google ایسی سروسز پیش کرتا ہے جو ویب سائٹ کے آپریٹرز کو اپنے اشتہارات کا ہدف ایسے لوگوں کو بنانے دیتی ہیں جو ان کے صفحات ملاحظہ کرتے ہیں۔
ایسا کرنے کیلئے، Google یا تو براؤزر میں پہلے سے موجود کسی کوکی کو پڑھتا ہے یا جب آپ گولفنگ سائٹ کو ملاحظہ کرتے ہیں تو آپ کے براؤزر میں ایک کوکی کو رکھ دیتا ہے (یہ فرض کرتے ہوئے کہ آپ کا براؤزر ایسا کرنے دیتا ہے)۔
جب آپ کوئی دوسری سائٹ ملاحظہ کرتے ہیں جو Google کے ساتھ کام کرتی ہے، جس کا شاید گولفنگ سے کوئی لینا دینا نہ ہو تو آپ کو ان گولف کلبز کا ایک اشتہار دکھائی دے سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا براؤزر Google کو وہی کوکی بھیجتا ہے۔ بدلے میں، ہم آپ کو ایک ایسا اشتہار پیش کرنے کیلئے اس کوکی کا استعمال کرسکتے ہیں جو وہ گولف کلبز خریدنے کیلئے آپ کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔
Google آپ کے گولفنگ سائٹ کے ملاحظہ کو بھی استعمال کر سکتا ہے تاکہ جب آپ بعد میں Google پر گولف کلبز کو تلاش کریں تو آپ کو ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھا سکے۔
اس قسم کے اشتہارات پر ہم حدود عائد کرتے ہیں۔ مثلاً، ہم مشتہرین کو صحت کی معلومات یا مذہبی اعتقادات جیسی حساس معلومات کی بنیاد پر ناظرین کے انتخاب سے روکتے ہیں۔
Google اشتہارات کے بارے میں مزید جانیں۔