کلیدی اصطلاحات
- الحاق یافتگان
- الگورتھم
- ایپلیکیشن ڈیٹا کیش
- آلہ
- براؤزر ویب اسٹوریج
- پکسل ٹیگ
- حساس ذاتی معلومات
- حوالہ دہندہ URL
- ذاتی معلومات
- سرور کے لاگز
- غیر ذاتی قابل شناخت معلومات
- کوکیز
- منفرد شناخت کاران
- Google اکاؤنٹ
- IP پتہ
الحاق یافتگان
ایک ملحق ادارہ ایسی اکائی ہے جس کا تعلق Google گروپ آف کمپنیز سے ہوتا ہے، جس میں درج ذیل کمپنیاں شامل ہیں جو EU میں کسٹمر سروسز فراہم کرتی ہیں :Google Ireland Limited، Google Commerce Ltd، Google Payment Corp اور Google Dialer Inc۔ EU میں کاروباری سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے بارے میں مزید جانیں۔
الگورتھم
مسئلہ حل کرنے والے آپریشنز انجام دینے میں کمپیوٹر کے ذریعے پیروی کردہ اصولوں کا مجموعہ یا کارروائی۔
ایپلیکیشن ڈیٹا کیش
ایک ایپلیکیشن ڈیٹا کیش کسی آلہ پر ایک ڈیٹا ریپوزیٹری ہے۔ مثلاً، ایک انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر چلانے کیلئے یہ ایک ویب ایپلیکیشن کو فعال کر سکتا ہے اور مواد کی تیز تر لوڈنگ فعال کر کے ایپلیکیشن کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔
آلہ
آلہ ایک کمپیوٹر ہے جسے Google سروسز تک رسائی حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز، ٹیبلیٹس، اسمارٹ اسپیکرز اور اسمارٹ فونز کو آلات سمجھا جاتا ہے۔
براؤزر ویب اسٹوریج
براؤزر ویب اسٹوریج ویب سائٹس کو کسی آلہ پر کسی براؤزر میں ڈیٹا اسٹور کرنے کا اہل بناتا ہے۔ "مقامی اسٹوریج" وضع میں استعمال ہونے پر، یہ ڈیٹا کو مختلف سیشنز میں اسٹور کیے جانے کے قابل بناتا ہے۔ اس سے براؤزر کے بند ہو جانے اور دوبارہ کھولے جانے کے بعد بھی ڈیٹا بازیافت کئے جانے کے قابل ہوتا ہے۔ ویب اسٹوریج کی سہولت فراہم کرنے والی ایک ٹیکنالوجی HTML 5 ہے۔
پکسل ٹیگ
پکسل ٹیگ ایک قسم کی ٹیکنالوجی ہے جسے ویب سائٹ کے صفحہ پر یا ای میل کے مضمون میں خاص سرگرمی کا پتہ لگانے کے لئے لگایا جاتا ہے، جیسے کہ ویب سائٹ کے ملاحظات اور ای میل کھولے جانے کا وقت۔ پکسل ٹیگ کا استعمال اکثر کوکیز کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
حساس ذاتی معلومات
رازدارانہ طبی حقائق، نسل یا نسلی وابستگی، سیاسی یا مذہبی عقائد یا جنسیت جیسے موضوعات سے تعلق رکھنے والی ذاتی معلومات کا یہ ایک مخصوص زمرہ ہے۔
حوالہ دہندہ URL
حوالہ دہندہ URL (Uniform Resource Locator) وہ معلومات ہوتی ہے جسے کوئی ویب براؤزر کسی منزل کے ویب صفحہ پر منتقل کرتا ہے، عام طور پر اس وقت جب آپ اس صفحہ کے کسی لنک پر کلک کرتے ہیں۔ حوالہ دہندہ URL میں براؤزر کے ملاحظہ کردہ آخری ویب صفحہ کا URL شامل ہوتا ہے۔
ذاتی معلومات
آپ ہی ہمیں وہ معلومات فراہم کرتے ہیں جس سے ذاتی طور پر آپ کی شناخت ہوتی ہے، جیسے آپ کا نام، ای میل پتہ، یا بلنگ کی معلومات، یا دیگر ڈیٹا جسے معقول حد تک Google کے ذریعے ایسی معلومات سے لنک کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ وہ معلومات جسے ہم آپ کے Google اکاؤنٹ سے وابستہ کرتے ہیں۔
سرور کے لاگز
بیشتر ویب سائٹوں کی طرح، ہمارے سرورز ہماری سائٹ آپ کے دیکھنے کے وقت درخواست کردہ صفحہ خود بخود ریکارڈ کرتے ہیں۔ ان “سرروز کے لاگز” میں تمثیلی طورپر آپ کی ویب درخواست، انٹرنیٹ پروٹوکول پتہ، براؤزر کی قسم، براؤزر کی زبان، اور آپ کی درخواست کی تاریخ اور وقت اور ایک یا زیادہ کوکیز شامل ہوتی ہیں جو منفرد طور پر آپ کا براؤزر شناخت کرسکتی ہیں۔
"کاروں" کی تلاش کی ایک عام لاگ اینٹری حسب ذیل نظر آتی ہے:
123.45.67.89 - 25/Mar/2003 10:15:32 -
http://www.google.com/search?q=cars -
Chrome 112; OS X 10.15.7 -
740674ce2123e969
123.45.67.89
صارف کے ISP کے ذریعہ صارف کو تفویض کردہ انٹرنیٹ پروٹوکول پتہ ہے۔ صارف کی سروس کی بنیاد پر، صارف کے ہر بار انٹرنیٹ سے مربوط ہونے پر ان کو ان کے سروس فراہم کنندہ کے ذریعہ ایک مختلف پتہ تفویض کیا جا سکتا ہے۔25/Mar/2003 10:15:32
استفسار کی تاریخ اور وقت ہے۔http://www.google.com/search?q=cars
درخواست کردہ URL ہے بشمول تلاش کا استفسار۔Chrome 112; OS X 10.15.7
استعمال ہونے والا براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم ہے۔740674ce2123a969
اس خاص کمپیوٹر کو، پہلی مرتبہ جب اس نے Google ملاحظہ کیا تھا تو اس وقت تفویض کردہ منفرد کوکی ID ہے۔ (کوکیز کو صارفین حذف کر سکتے ہیں۔ اگر صارف نے آخری بار Google دیکھنے کے بعد سے کوکی کو حذف کر دیا ہے، تو پھر یہ اس خاص کمپیوٹر سے اگلی بار اس صارف کے Google دیکھنے کے وقت تفویض کردہ منفرد کوکی ID ہوگی)۔
غیر ذاتی قابل شناخت معلومات
یہ صارفین کے بارے میں اس طرح ریکارڈ کردہ معلومات ہوتی ہے کہ یہ انفرادی طور پر قابل شناخت صارف کے بطور مزید عکاسی یا اس کا حوالہ نہیں دیتی ہے۔
کوکیز
کوکی حروف کے سلسلے پر مشتمل ایک چھوٹی سی فائل ہوتی ہے جو آپ کے کمپیوٹر پر اس وقت بھیجی جاتی ہے جب آپ کوئی ویب سائٹ دیکھتے ہیں۔ جب آپ دوبارہ سائٹ دیکھتے ہیں تو، کوکی اس سائٹ کو آپ کا براؤزر پہچاننے دیتی ہے۔ کوکیز میں صارف کی ترجیحات اور دیگر معلومات محفوظ ہو سکتی ہیں۔ آپ سبھی کوکیز سے منع کرنے یا کوکی بھیجے جانے کے وقت بتائے جانے کیلئے اپنا براؤزر کنفیگر کر سکتے ہیں۔ تاہم، ہو سکتا ہے کہ ویب سائٹ کی کچھ خصوصیات یا سروسز کوکیز کے بغیر ٹھیک سے کام نہ کریں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ جب آپ ہمارے پارٹنرز کی سائٹس یا اپیس کا استعمال کرتے ہیں تب Google کوکیز کا استعمال کس طریقہ سے کرتا ہے اور Google کوکیز سمیت ڈيٹا کا استعمال کیسے کرتا ہے۔
منفرد شناخت کاران
منفرد آلہ کا شناخت کار حروف کی ایک اسٹرنگ ہوتی ہے جسے آلہ، ایپ یا براؤزر کو منفرد طور پر شناخت کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مختلف شناخت کاران اس لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں کہ وہ کس قدر مستقل ہیں، آیا انہیں صارفین کے ذریعے دوبارہ ترتیب دیا جا سکتا ہے، اور کس طرح ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
منفرد شناخت کاران متعدد مقاصد، بشمول سیکیورٹی اور دھوکہ کا پتہ لگانے، آپ کے ان باکس کو مطابقت پذیر بنانے جیسی سروسز، آپ کی ترجیحات کو یاد رکھنے اور ذاتی نوعیت کی تشہیر فراہم کرنے کیلئے استعمال ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کوکیز میں اسٹور کردہ منفرد شناخت کاران آپ کے براؤزر میں مواد کو آپ کی ترجیحی زبان میں ڈسپلے کرنے میں سائٹس کی مدد کرتے ہیں۔ آپ سبھی کوکیز سے منع کرنے یا کوکی بھیجے جانے کے وقت بتائے جانے کیلئے اپنا براؤزر کنفیگر کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ Google کوکیز کا استعمال کیسے کرتا ہے
براؤزر کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر منفرد شناخت کاران کا استعمال خاص آلہ یا اس آلہ پر ایپ کی شناخت کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، منفرد شناخت کار جیسے کہ تشہیر کی ID کا استعمال Android آلات پر متعلقہ اشتہارات فراہم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے اور آپ کے آلہ کی ترتیبات میں اس کا نظم کیا جا سکتا ہے۔ منفرد شناخت کاران کو آلہ کے مینوفیکچرر کی طرف سے آلہ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے (کبھی کبھار عالمی طور پر منفرد ID یا UUID کہا جاتا ہے) جیسے موبائل فون کا IMEI نمبر۔ مثال کے طور پر کسی آلہ کے منفرد شناخت کار کا استعمال آپ کے آلہ میں ہماری سروس حسب ضرورت بنانے کے لئے یا ہماری سروسز سے وابستہ آلہ کے مسائل کا تجزیہ کرنے کے لئے کیا جا سکتا ہے۔
Google اکاؤنٹ
آپ Google اکاؤنٹ کیلئے سائن اپ کر کے اور ہمیں کچھ ذاتی معلومات (عام طور پر اپنا نام، ای میل پتہ، اور پاس ورڈ) فراہم کر کے ہماری کچھ سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ کی یہ معلومات Google سروسز تک آپ کے رسائی حاصل کرنے کے وقت آپ کی تصدیق کرنے اور آپ کا اکاؤنٹ دوسروں کے ذریعے غیر مجاز رسائی سے محفوظ رکھنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ اپنی Google اکاؤنٹ کی ترتیبات کے ذریعے آپ کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ میں ترمیم یا اسے حذف کر سکتے ہیں۔
IP پتہ
انٹرنیٹ سے منسلک ہر آلہ کو ایک نمبر تفویض کیا جاتا ہے جسے انٹرنیٹ پروٹوکول (IP) پتہ کہا جاتا ہے۔ یہ نمبرز عام طور پر جغرافیائی بلاکس میں تفویض کیے جاتے ہیں۔ ایک IP پتہ اکثر اس مقام کی شناخت کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں سے کوئی آلہ انٹرنیٹ سے منسلک کیا جا رہا ہوتا ہے۔ ہمارے مقام کی معلومات استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔