یہ مواد ہماری رازداری کی پالیسی کے ایک آرکائیو کردہ ورژن سے ہے۔ یہاں ہماری موجودہ رازداری کی پالیسی دیکھیں۔

"ایک سروس کی ذاتی معلومات کو دیگر Google سروسز کی معلومات، بشمول ذاتی معلومات، کے ساتھ یکجا کریں"

مثالیں

  • مثلاً، جب آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہوتے ہیں اور Google پر تلاش کرتے ہیں تو آپ عوامی ویب نیز اپنے دوستوں کے صفحات، تصاویر اور +Google اشاعتوں سے تلاش کے نتائج دیکھ سکتے ہیں اور جو لوگ آپ کو جانتے یا +Google پر آپ کی پیروی کرتے ہیں وہ اپنے نتائج میں آپ کی اشاعتیں اور پروفائل دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کے زیر استعمال Google کے دیگر پروڈکٹس، جیسے Gmail یا Google کیلنڈر میں آپ کے پاس جو مواد ہے اس سے بھی آپ متعلقہ معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ اٹلی کے سفر کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور آپ Google پر "florence" تلاش کرتے ہیں تو آپ کو اپنی تلاش کے نتائج میں Florence کے بارے میں اپنے دوستوں کی جانب سے تصاویر یا مضامین نظر آ سکتے ہیں۔ یہ نتائج ان کی تجاویز کو دریافت کرنے اور قابل دید مقامات کے بارے میں ایک گفتگو شروع کرنے کو آسان بنا دیتے ہیں۔ مزید جانیں۔
  • Google Now وہ ڈیٹا استعمال کرتا ہے جو آپ نے Google کے دوسرے پروڈکٹس میں اسٹور کیا ہوا ہے۔ مثلاً، اگر آپ نے اپنی ویب سرگزشت میں تلاشیں اسٹور کی ہوئی ہیں تو Google Now ان سابقہ تلاشیوں کی بنیاد پر، اسپورٹس کے اسکورز، پرواز کی صورتحال، وغیرہ کی بنیاد پر معلوماتی کارڈز دکھا سکتا ہے۔ اپنی ویب سرگزشت کا نظم کرنے کیلئے، google.com/history/‎ ملاحظہ کریں۔ آپ اپنی ویب سرگزشت حذف یا موقوف کر سکتے ہیں اور اب بھی Google Now کو استعمال کر سکتے ہیں لیکن بعض قسم کی معلومات نظر نہیں آئیں گی۔ مزید جانیں۔
  • اگر آپ کے پاس کسی کاروباری ملاقات کیلئے Google کیلنڈر کا کوئی اندراج ہے تو Google Now ٹریفک کو چیک کرکے یہ تجویز کرسکتا ہے کہ اپنی ملاقات کیلئے وقت پر پہنچنے کیلئے کب روانہ ہونا ہے۔
Google ایپس
اصل مینیو