Google کس طرح میری رازداری کا تحفظ کرتا اور میری معلومات کو محفوظ رکھتا ہے؟
ہم جانتے ہیں کہ سیکورٹی اور رازداری آپ کیلئے اہم ہیں - اور وہ ہمارے لئے بھی اہم ہیں۔ ہم ایک مستحکم سیکیورٹی فراہم کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور آپ کو اعتماد بخشتے ہیں کہ آپ کی معلومات محفوظ اور ضرورت پڑنے پر قابل رسائی ہے۔
مضبوط سیکیورٹی کو یقینی بنانے، آپ کی رازداری کی حفاظت کرنے اور Google کو آپ کیلئے اور بھی مؤثر اور کارگر بنانے کیلئے ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہم ہر سال سیکیورٹی پر کروڑوں ڈالرز خرچ کرتے ہیں اور آپ کی معلومات کو محفوظ رکھنے کیلئے ڈیٹا کی سیکیورٹی میں دنیا کے مشہور ماہرین کو بھرتی کرتے ہیں۔ ہم نے Google ڈیش بورڈ، 2 قدمی توثیق اور ذاتی نوعیت کے اشتہارات کی ترتیبات جیسے استعمال میں آسان رازداری اور سیکیورٹی ٹولز بھی بنائے ہیں۔ تو جب بات اُس معلومات کی آتی ہے جس کا آپ Google کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں تو آپ کو کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔
آپ Google حفاظتی مرکز پر خود کو اور اپنے خاندان کو آن لائن محفوظ رکھنے کے طریقہ سمیت، حفاظت اور سیکیورٹی کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔
اس بارے میں مزید جانیں کہ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کس طرح نجی اور محفوظ رکھتے ہیں — اور آپ کو کنٹرول دیتے ہیں۔
میرا اکاؤنٹ کسی علاقے کے ساتھ کیوں وابستہ ہے؟
آپ کا اکاؤنٹ سروس کی شرائط میں کسی علاقہ (یا خطہ) کے ساتھ اس لیے وابستہ ہے تاکہ ہم متعدد چیزوں کا تعین کر سکیں:
- Google وہ ملحق ادارہ جو سروسز فراہم کرتا ہے، آپ کی معلومات کو پروسیس کرتا ہے اور جو رازداری کے قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کیلئے ذمہ دار ہے۔ عمومی طور پر Google اپنے صارف کی سروسز درج ذیل دو کمپنیوں میں سے کسی ایک کے ذریعے پیش کرتا ہے:
- Google آئرلینڈ لمیٹڈ، اگر آپ یوروپین اکنامک ایریا (EU ممالک کے علاوہ آئس لینڈ، لیکٹینسٹائن اور ناروے) یا سوئٹزر لینڈ میں مقیم ہیں۔
- باقی دنیا کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں واقع Google LLC
- شرائط کا وہ ورژن جس کا اطلاق ہمارے رشتے پر ہوتا ہے جو مقامی قوانین کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے
- آپ جہاں رہتے ہیں وہاں Google سروسز کے لیے علاقے کے لحاظ سے مخصوص تقاضوں کا اطلاق
آپ کے اکاؤنٹ سے وابستہ علاقے کا تعین کرنا
جب آپ نیا اکاؤنٹ تخلیق کرتے ہیں تو ہم اس اکاؤنٹ کو اس علاقے کے ساتھ وابستہ کرتے ہیں جہاں آپ نے اپنا Google اکاؤنٹ تخلیق کیا۔ کم از کم ایک سال پرانے اکاؤنٹس کے لیے ہم وہ علاقہ استعمال کرتے ہیں جہاں سے عمومی طور پر آپ Google سروسز تک رسائی حاصل کرتے ہیں — عام طور پر جہاں آپ نے گزشتہ سال میں زیادہ تر وقت گزارا ہے۔
عمومی طور پر اکثر سفر کرنا آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ وابستہ علاقے کو متاثر نہیں کرتا ہے۔ اگر آپ کسی نئے علاقے میں جاتے ہیں تو آپ جس علاقے سے وابستہ ہیں اسے اپ ڈیٹ کرنے میں تقریباً ایک سال لگ سکتا ہے۔
اگر آپ کے اکاؤنٹ سے وابستہ علاقہ آپ کے رہائشی علاقے سے مطابقت نہیں رکھتا ہے تو اس کی وجہ آپ کے کام کے علاقے اور رہائش کے درمیان کا فرق ہو سکتا ہے، کیونکہ آپ نے اپنے IP پتہ کو ماسک کرنے کے لیے ورچوئل نجی نیٹ ورک (VPN) انسٹال کیا ہے یا آپ کسی علاقائی سرحد کے قریب رہتے ہیں۔ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ سے وابستہ علاقے سے متفق نہیں ہیں تو اپنا علاقہ تبدیل کرنے کی درخواست جمع کروائیں۔
میں Google کی تلاش کے نتائج سے اپنے بارے میں معلومات کس طرح ہٹا سکتا ہوں؟
Google تلاش کے نتائج ویب پر عوامی طور پر دستیاب مواد کا ایک عکس ہیں۔ سرچ انجنز مواد کو براہ راست ویب سائٹوں سے نہیں ہٹا سکتے ہیں، لہذا تلاش کے نتائج کو Google سے ہٹانے سے وہ مواد ویب سے نہیں ہٹے گا۔ اگر آپ ویب سے کوئی چیز ہٹانا چاہتے ہیں تو آپ کو اس سائٹ کے یا کی ویب ماسٹر سے رابطہ کرنا چاہیے جس پر وہ مواد شائع ہوا ہے اور ان سے تبدیلی کرنے کو کہنا چاہیے۔ جب مواد ہٹا دیا جائے گا اور Google وہ اپ ڈیٹ نوٹ کر لے گا تو وہ معلومات Google کی تلاش کے نتائج میں مزید ظاہر نہیں ہوگی۔ اگر آپ فوری طور پر اخراج کی درخواست کرنا چاہتے ہیں تو آپ مزید معلومات کیلئے ہمارا امدادی صفحہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
کیا جب میں Google تلاش کے نتائج پر کلک کرتا ہوں تو میری تلاش کے استفسارات ویب سائٹس کو بھیجے جاتے ہیں؟
عام طور پر، نہیں۔ جب آپ Google تلاش میں تلاش کے نتیجے پر کلک کرتے ہیں تو آپ کا ویب براؤزر کچھ معلومات کو منزل کے ویب کے صفحے پر بھیجتا ہے۔ آپ کی تلاش کی اصطلاحات تلاش کے نتائج کے صفحہ کے انٹرنیٹ پتہ یا URL میں ظاہر ہو سکتی ہیں، لیکن Google تلاش کا مقصد براؤزرز کو اس URL کو مطلوبہ صفحہ پر حوالہ دہندہ URL کے بطور بھیجنے سے روکنا ہے۔ ہم Google Trends اور Google تلاش کونسول کے ذریعے تلاش کے استفسارات کے بارے میں ڈیٹا فراہم کرتے ہیں، لیکن جب ہم ایسا کرتے ہیں تو ہم استفسارات کو ایک ساتھ جمع کرتے ہیں تاکہ ہم صرف متعدد صارفین کے ذریعے جاری کردہ استفسارات کا اشتراک کر سکیں۔