Gmail پروگرام کی پالیسیاں
نیچے دی گئی پروگرام کی پالیسیاں Gmail پر لاگو ہوتی ہیں۔ Gmail استعمال کرنے والے ہر شخص کے لیے مثبت تجربہ برقرار رکھنے میں پالیسیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اگر آپ کسی صارف (جیسے، @gmail.com) اکاؤنٹ کے ساتھ Gmail استعمال کرتے ہیں تو براہ کرم مزید معلومات کیلئے Google کی سروس کی شرائط بھی ملاحظہ کریں۔ اگر آپ دفتر، اسکول یا کسی اور تنظیم کے ذریعے اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں تو Google کے ساتھ آپ کی تنظیم کے معاہدے یا دیگر پالیسیوں کی بنیاد پر شرائط لاگو ہو سکتی ہیں۔ آپ کا منتظم مزید معلومات فراہم کر سکتا ہے۔
ہمیں ایسے بیجا استعمال کو روکنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے یہ سروسز فراہم کرنے کی ہماری اہلیت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے اور ہم اس ہدف کو حاصل کرنے میں اپنی مدد کیلئے ہر کسی سے ذیل کی پالیسیوں کی تعمیل کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ پالیسی کی ممکنہ خلاف ورزی کی اطلاع ملنے کے بعد ہم مواد کا جائزہ لے کر کارروائی کر سکتے ہیں، جس میں Google پروڈکٹس تک صارف کی رسائی محدود یا برخاست کرنا شامل ہے۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال ہو گیا ہے اور آپ کو یقین ہے کہ ایسا غلطی سے ہوا ہے تو براہ کرم اس صفحہ پر دی گئی ہدایات کی پیروی کریں۔
ہم اسٹوریج کوٹا کی حدود تجاوز کرنے والے اکاؤنٹس پر کارروائی کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اسٹوریج کوٹا سے تجاوز کرنے پر ہم پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے پر پابندی لگا سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے اسٹوریج سے جگہ خالی نہیں کرتے ہیں یا مزید کافی اسٹوریج حاصل نہیں کرتے ہیں تو ہم آپ کے اکاؤںٹ سے مواد بھی حذف کر سکتے ہیں۔ اسٹوریج کوٹا کے بارے میں یہاں مزید پڑھیں۔
کبھی کبھی چیک کرنا نہ بھولیں کیونکہ یہ پالیسیاں تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
بیجا استعمال کی اطلاع دیں
اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی اکاؤںٹ نے ہماری پروگرام کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کی اطلاع دینے کے کئی طریقے ہیں:
- عام بیجا استعمال کی اطلاع دینے کیلئے اس فارم کا استعمال کریں
- بچوں کو پھسلانے کی اطلاع دینے کے لیے اس فارم کا استعمال کریں
- کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لیے اس فارم کا استعمال کریں
ہم بیجا استعمال کے برتاؤ کی وضاحت کس طرح سے کرتے ہیں اس بات کو سمجھنے کیلئے نیچے کی پالیسیوں کو پڑھیں۔ Google ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جانے والے اکاؤنٹس کو غیر فعال کر سکتا ہے۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال ہو گیا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ ایسا غلطی سے ہوا ہے تو براہ کرم اس صفحہ پر موجود ہدایات کی پیروی کریں۔
اکاؤنٹ کی غیر فعالیت
فعال رہنے کے لیے پروڈکٹ استعمال کریں۔ سرگرمی میں کم از کم ہر 2 سال کے اندر پروڈکٹ یا اس کے مواد تک رسائی کرنا شامل ہے۔ ہم غیر فعال اکاؤںٹس پر کارروائی کر سکتے ہیں، جس میں پروڈکٹ سے آپ کے پیغامات حذف کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ مزید یہاں پڑھیں۔
سپام اور بلک میل
Gmail کو سپام یا غیر مطلوبہ تجارتی میل تقسیم کرنے کیلئے استعمال نہ کریں۔
آپ کو CAN-SPAM ایکٹ یا دیگر سپام مخالف قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ای میل بھیجنے؛ اوپن، فریق ثالث سرورز کے ذریعے غیر مجاز ای میل بھیجنے؛ یا کسی شخص کی منظوری کے بغیر اس کے ای میل پتے تقسیم کرنے کے لیے Gmail استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
آپ کو ای میلز بھیجنے، حذف کرنے، یا فلٹر کرنے کیلئے Gmail کے انٹر فیس کو ایسے خودکار کرنے کی اجازت نہیں جس سے صارفین گمراہ ہوں یا دھوکے میں آئیں۔
براہ کرم یاد رکھیں کہ آپ کی 'غیر مطلوبہ' یا 'ناپسندیدہ' میل کی تعریف آپ کی ای میل کے وصول کنندگان کی سمجھ سے مختلف ہو سکتی ہے۔ اگرچہ وصول کنندگان نے ماضی میں آپ کی جانب سے ای میلز موصول کرنے کا انتخاب کیا ہو تب بھی وصول کنندگان کی ایک بڑی تعداد کو ای میل بھیجتے وقت فراست سے کام لیں۔ جب Gmail صارفین ای میلز کو سپام کے بطور نشان زد کرتے ہیں تو اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ ہمارے بیجا استعمال مخالف سسٹمز آپ کے آئندہ بھیجے جانے والے پیغامات کی زمرہ بندی بھی سپام کے بطور کریں گے۔
متعدد Gmail اکاؤنٹس کی تخلیق اور استعمال
Google پالیسیوں کا بیجا استعمال کرنے، Gmail کی اکاؤنٹ تحدیدات کو بائی پاس کرنے، فلٹرز میں تحریف کرنے، یا کسی اور طرح سے اپنے اکاؤنٹ پر لگی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کیلئے متعدد اکاؤنٹس تخلیق یا استعمال نہ کریں۔ (مثال کے طور پر، اگر آپ کو دوسرے صارف نے مسدود کر دیا ہے یا آپ کا Gmail اکاؤنٹ بیجا استعمال کی وجہ سے غیر فعال ہو چکا ہے تو ایسا کوئی متبادل اکاؤنٹ نہ بنائیں جو اسی طرح کی سرگرمی میں ملوث ہو۔)
آپ کو خودکار طریقوں سے Gmail اکاؤنٹس بنانے یا دوسروں سے خریدنے، ان کو بیچنے، ان کا تبادلہ کرنے، یا دوبارہ بیچنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔
میلوئیر
وائرسز، میلوئیر، ورمز، نقائص، ٹروجن ہارسز، خراب فائلیں یا تباہ کن یا پر فریب نوعیت کے کوئی بھی دیگر آئٹمز منتقل کرنے کیلئے Gmail استعمال نہ کریں۔ نیز، ایسا مواد تقسیم نہ کریں جو Google یا دوسروں کے نیٹ ورکس، سرورز، یا دیگر انفراسٹرکچر کے کام کو نقصان پہنچاتا یا اس میں خلل ڈالتا ہو۔
دھوکہ، فریب دہی اور دیگر گمراہ کن طرز عمل
آپ کسی دوسرے صارف کے Gmail اکاؤنٹ تک اس کی واضح اجازت کے بغیر رسائی حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔
Gmail کا استعمال فریب دہی کے لیے نہ کریں۔ تحریص دلانے یا حساس ڈیٹا جمع کرنے سے باز رہیں، اس میں بلا تحدید پاس ورڈز، مالی تفصیلات اور سوشل سیکیورٹی نمبرز شامل ہیں۔
جھوٹا روپ دھار کر دوسرے صارفین سے معلومات کا اشتراک کروانے کی خاطر فریب دینے، گمراہ کرنے یا دھوکہ دینے کے لیے پیغامات نہ بھیجیں۔ اس میں کسی اور فرد، کمپنی، یا ہستی کو دھوکہ دینے یا گمراہ کرنے کے ارادے سے نقالی کرنا بھی شامل ہے۔
بچوں کا تحفظ
بچوں کے جنسی استحصال کی منظر کشی کے خلاف Google کی پالیسی انتہائی سخت ہے۔ اگر ہمیں کسی ایسے مواد کا پتہ چلے گا تو ہم قانون کے مطابق نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن کو اس کی اطلاع دیں گے۔ ہم ملوث لوگوں کے Gmail اکاؤنٹس کے خلاف معطلی سمیت انضباطی کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔
Gmail Google کا استعمال کر کے بچوں کو پھسلانے سے روکتا ہے، جس کی وضاحت کارروائیوں کے ایک سیٹ کے طور پر کی گئی ہے جس کا مقصد جنسی بدسلوکی، ٹریفکنگ یا دیگر استحصال کی تیاری میں کسی بچے کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں بچے کی روک تھام کو کم کرنا ہوتا ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی بچے کو خطرہ ہے یا اس کا بیجا استعمال، استحصال، یا اسے اسمگلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے تو فوری طور پر اپنے مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کریں۔
اگر آپ نے پہلے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو اطلاع دے دی ہے اور پھر بھی مدد کی ضرورت ہے یا آپ کو خدشات لاحق ہیں کہ کوئی بچہ Gmail کا استعمال کرتے ہوئے خطرہ میں ہے یا تھا تو آپ اس فارم کا استعمال کر کے Google کو اس برتاؤ کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ آپ ہمیشہ کسی بھی ایسے شخص کو مسدود کر سکتے ہیں جس سے آپ Gmail پر رابطہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
کاپی رائٹ
کاپی رائٹ کے قوانین کا احترام کریں۔ دوسروں کے حقوق املاک دانش بشمول پیٹنٹ، ٹریڈ مارک، تجارتی راز یا دیگر مالکانہ حقوق کی خلاف ورزی نہ کریں۔ آپ کو دوسروں کی حقوق املاک دانش کی خلاف ورزی کیلئے حوصلہ افزائی کرنے یا ترغیب دینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ آپ اس فارم کے ذریعے Google کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
ہراساں کرنا
دوسروں کو ہراساں کرنے، خوف زدہ کرنے یا دھمکانے کیلئے Gmail استعمال نہ کریں۔ جو کوئی بھی Gmail کو ان مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہوا پایا گیا، اس کا اکاؤنٹ غیر فعال ہو سکتا ہے۔
غیر قانونی سرگرمی
اسے قانونی دائرے میں رکھیں۔ غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے، انہیں منظم کرنے یا ان میں ملوث ہونے کیلئے Gmail کا استعمال نہ کریں۔